?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سول سوسائٹی نے کہا ہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی ایک منصوبہ بند ساز ش پر عمل پیراہے اور وہ اس مقصد کے حصول کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کرر ہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سول سوسائٹی ارکان ڈاکٹر زبیر احمد راجہ، محمد فرقان، محمد اقبال شاہین اور سید حیدر حسین نے سرینگر میں ایک اجلاس میں کہا کہ 370 اور 35اے کی دفعات کی منسوخی کی بنیادی وجہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے علاقے کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد یہاں کے ڈومیسائل قوانین میں تبدیلی لائی اور علاقے کی اسمبلی میں حال میں اعتراف کیا گیا کہ اب تک 83ہزار غیر کشمیریوںکو یہاں کے ڈومیسائل دیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوںکو خوف و دہشت کا شکار کرنے اورانہیں دیوار کیساتھ لگانے کیلئے علاقے میں دس لاکھ سے زائد دفورسز اہلکار تعینات کررکھے ہیں،قابض اہلکاروںکو کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کے تحت بے لگام اختیارات حاصل ہیں ، بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے والوںکو ”پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے “جیسے کالے قوانین کے تحت سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جا تاہے۔
سول سوسائٹی کے ارکان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں بالکل اسی پالیسی پر عمل پیرا ہے جو اسرائیل نے فلسطین میں اپنا رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں اور غیر کشمیریوں کے لیے علاقے میں علیحدہ کالونیوں کا قیام اسرائیلی طرز کی پالیسیوںکا عکاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک متنازعہ خطہ ہے لہذا یہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ علاقے میں جاری غیر قانونی بھارتی اقدامات کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارتی قیادت پر دباﺅ ڈالے۔
مشہور خبریں۔
معاون خصوصی نے سندھ، پنجاب میں کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کی تصدیق کر دی
?️ 20 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت
جولائی
نیٹو کی براہ راست مداخلت یوکرین کی حکومت کو بچانے میں ناکام
?️ 5 جون 2023سچ خبریں:مریکی خارجہ پالیسی کے سابق مشیر جم جاٹراس کا خیال ہے
جون
یونان کشتی حادثے میں جاں بحق افراد کی ڈی این اے سے شناخت کی کوشش کر رہے ہیں، دفتر خارجہ
?️ 22 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) دفتر خارجہ کی ترجمان نے یونان کے ساحل کے
جون
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا بجٹ میں معقول تنخواہ کے نفاذ کا مطالبہ
?️ 6 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی
جون
امریکہ پر بھروسہ کرنا بہت بڑی غلطی ہے: افغان نیشنل کانگریس پارٹی کے سربراہ
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:افغان نیشنل کانگریس پارٹی کے سربراہ نے یوکرائن میں پیش آنے
فروری
وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے 2 روزہ دورہ ایران کیلئے تہران پہنچ گئے
?️ 26 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے دو روزہ دورہ
مئی
ترکی کے خلاف امریکی انسانی حقوق کی رپورٹ پر آنکارا کا ردعمل
?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:ترکی کی وزارت خارجہ نے 2022 میں امریکی انسانی حقوق کی
مارچ
بحرینی سیاسی قیدیوں کے اہلخانہ بھی حکومتی عتاب کا شکار
?️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:بحرین میں انسانی حقوق کی دو تنظیموں کا کہنا ہے کہ
اپریل