?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کے مقررکردہ لیفٹیننٹ گورنر منہاج سنہا کی قیادت میں بھارتی قابض فورسز مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو انکے تمام بنیادی حقوق سے محروم کر رہی ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت کا ہر ادارہ کشمیریوں کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ جیسے کالے قوانین کو منسوخ نہیں کیاجاتا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور نہتے کشمیریوں کو ظلم وتشدد کا سلسلہ جار ہے گا کیونکہ اس کالے قانون کے تحت بھارتی فورسز کو کشمیریوں کے قتل عام کی کھلی چھوٹ حاصل ہے ۔انہوں نے بھارتی حکومت، پولیس اورخفیہ ایجنسیوں کی طرف سے حریت کارکنوں اورکشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرنے والے افراد کی جائیدادوں کی ضبطی کی شدید مذمت کی۔
حریت ترجمان نے کہا کہ بھارتی حکام جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل کرنے کے درپے ہے ۔ انہوں نے واضح کیاکہ تنازعہ کشمیر کو صرف مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیاجاسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم مذاکراتی عمل کے خلاف نہیں ،تاہم ہم صرف بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کے حامی ہیں۔ انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور ان پامالیوں کو بند کرانے کیلئے بھارت پردبائو بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سنگین صورتحال پر انسانی حقوق کے علمبرداروں،کارکنوں، میڈیا اوردیگرکی خاموشی کوانتہائی افسوسناک قراردیا۔


مشہور خبریں۔
این اے 185 میں پیپلز پارٹی اُمیدوار کو کل کے الیکشن پر تحفظات ہیں۔ شازیہ مری
?️ 25 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مرکزی رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا
نومبر
مسجد اقصیٰ کے خلاف جارحیت مذہبی جنگ کو بھڑکا سکتی ہے: اسلامی جہاد
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:اسلامی جہاد تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن احمد المدلل نے
مئی
غزہ میں صہیونی ایجنٹوں کا انجام
?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں:غزہ سے صیہونی فوجی انخلا کے بعد غزہ میں ایسے گروہ
اکتوبر
معاہدے کے بعد ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی دوسری ملاقات
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:حسین امیرعبداللہیان اور فیصل بن فرحان، جو کہ برکس فرینڈز سمٹ
جون
سعودی عرب کی پالیسی میں بڑا یوٹرن
?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:سعودی عرب نے امریکہ اور اتحادیوں کو خبردار کر دیا
اپریل
بائیڈن یوکرین کے لیے امریکی کانگریس سے کیا مانگنا چاہتے ہیں؟
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر اس ملک
اگست
گیلانی اور ایاز صادق کی اہم ملاقات، بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کی تیاریوں پر غور
?️ 29 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور سپیکر
اگست
حزب اللہ صہیونی دشمن کے ساتھ جنگ میں داخل کیوں ہوئی؟
?️ 9 جولائی 2024سچ خبریں: حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ
جولائی