?️
سچ خبریں: برطانیہ اور یورپ کے متعدد شہر منگل15اگست کو بھارت کے خلاف اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی کے حق میں زبردست نعروں سے گونج اٹھے جب بیرون ملک مقیم کشمیریوں اور ان کے ہمدردوں نے بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے عالمی برادری کی توجہ کشمیریوں اور سکھوں پر بھارتی ظلم وجبر کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ بھارت کو یوم آزادی منانے کا کوئی حق نہیں کیونکہ کشمیری بھا رت کے ناجائز قبضے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں کو ان کے بنیادی انسانی حقوق سے محروم کردیاگیا ہے:فاروق رحمانی
مظاہرین لندن میں بھارتی ہائی کمیشن، برمنگھم میں بھارتی قونصل خانے اور کوپن ہیگن میں بھارتی سفارت خانے کے باہر جمع ہوئے اوریہ تجدید عہد کیاکہ جب تک مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو بھارت کے ناجائز قبضے سے آزادی نہیں مل جاتی، اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہر قوم کو آزاد ہونا چاہیے اور شہری آزادیوں سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔
تاہم انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت کشمیریوں کو ان حقوق سے محروم کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت آزاد اور جمہوری ہونے کا دعوی کرکے بین الاقوامی برادری کو بے وقوف نہیں بنا سکتا۔
فہیم کیانی نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حق میں اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں اور بھارت عالمی برادری کو کشمیریوں کے ساتھ کیے گئے اس بین الاقوامی وعدے پر عملدرآمد میں رکاوٹیں کھڑی کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کو چیلنج کرنے کی خاطر بین الاقوامی طاقتوں کو قائل کرنے کے لیے ایک مضبوط مہم کی ضرورت ہے۔
بھارت مغربی حمایت حاصل نہیں کر سکتا جب کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے۔
بھارت نے اقوام متحدہ کے نظام کو کھلا چیلنج کیا ہے لیکن کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی پاسداری نہیں کررہاہے۔
فہیم کیانی نے کہا کہ برطانیہ اور یورپ میں بھارت کے خلاف مظاہرے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بندوقوں کے سائے میںرہنے والے لوگوں کے ساتھ تارکین وطن کی طرف سے کئے گئے وعدوں کی عکاسی ہوتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائی، بہن اور دوست آزادی کی صبح نہیں دیکھتے۔
مزید پڑھیں:انسانی حقوق کے چیمپیئن بننے والے کشمیر کی صورتحال پر خاموش کیوں ہیں، بلاول بھٹو
ورلڈ سکھ پارلیمنٹ کے رکن رنجیت سنگھ نے اپنے بیان میں کہاکہ جب بین الاقوامی قانون کی بات آتی ہے تواس جدید دور میں بھارت کے مجرمانہ طرز عمل، حق خود ارادیت سے انکار اور دیگر قوموں کو دبانے کے لئے نسل کشی کو پالیسی کے طور پر استعمال کرنے کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ سکھوں نے اپنے وطن کو بھارتی استعمار سے آزاد کرانے کا عزم کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہاکہ خالصتان اپنے پڑوسی کشمیر میں آزادی کے ساتھ خطے میں پائیدار امن لائے گا جو حریف طاقتوں کے درمیان تباہ کن جنگ کے دہانے پر ہے ۔


مشہور خبریں۔
عالمی بینک نے سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ 40 ارب ڈالر لگایا ہے، شیریٰ رحمٰن
?️ 12 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن
اکتوبر
بن زائد کے بارے میں نیتن یاہو کا اہم انکشاف
?️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:صہیونی وزیر اعظم کا کہناہے کہ ابو ظہبی کے ولی عہد
مارچ
لیکچر دینے کے بجائے مقامی مسائل پر توجہ دیں، پاکستان کا افغان وزارت خارجہ کے بیان پر ردعمل
?️ 7 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ کی ترجمان نے پاکستان کے اندرونی
اکتوبر
سعودی عرب کی ترکی میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری
?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے ترقیاتی فنڈ نے ایک بیان میں اعلان کیا
مارچ
کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ سے زائد
?️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے
جون
امریکہ کی خاورمیانہ میں میزائل اور گائیڈڈ ہتھیاروں کی کمی پر تشویش
?️ 24 جولائی 2026سچ خبریں: امریکی نیوز نیٹورک سی بی ایس نیوز نے امریکی فوجی
جولائی
پنجاب اسمبلی کے منحرف ارکان کو پارٹی پالیسی کےخلاف ووٹ دینے کے نکتے پرتیاری کا حکم
?️ 5 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے منحرف ارکان کو پارٹی پالیسی کےخلاف ووٹ دینے
جولائی
آبنائے ہرمز میں جنگ کی حقیقت
?️ 30 اگست 2026سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کے تجزیے میں آبنائے ہرمز کی جنگی صورتحال، ایران
اگست