?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں خواتین کی بے حرمتی کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کا ایک اجلاس آج اسلام آباد میں کنوینر محمود احمد ساغر کی صدارت میں ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شوپیاں میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں عصمت دری اور قتل کا شکار بننے والی دو خواتین نیلوفر اورآسیہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ15 سال گزرجانے کے باوجو د ان کے اہلخانہ آج بھی انصاف سے محروم ہیں۔ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے 29مئی 2009کوشوپیان میں آسیہ اور نیلوفر کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد میں دوران حراست قتل کردیاتھا۔ ان کی میتیں30مئی کو ایک ندی سے ملی تھیں۔مقررین نے عصمت دری اور دوہرے قتل کے اس بہیمانہ واقعے کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے جبر واستبداد کی ایک واضح مثال قرار دیا۔
حریت رہنماؤں نے ایمنسٹی انٹرنیشنل،ایشیا واچ اوراقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سمیت انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ جموں کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سنجیدہ نوٹس لیں اور اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں روکنے کے لیے بھارت پر دبائو بڑھائے۔ اجلاس میں شہدائے کشمیرکے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعاکی گئی ۔اجلاس میںغلام محمد صفی شیخ عبدالمتین، امتیاز وانی، سید فیض نقشبندی، حسن البنائ، الطاف حسین وانی، میر طاہر مسعود، شمیم شال، محمد حسین خطیب، نثار مرزا، ثناء اللہ ڈار، چوہدری شاہین اقبال، شیخ محمد یعقوب، ایڈووکیٹ پرویز احمد، محمد شفیع ڈار، ,جاوید اقبال بٹ، حاجی سلطان بٹ، میاں مظفر ، سید اعجاز رحمانی، زاہد اشرف،شیخ عبدالماجد، گلشن احمد، منظور احمد ڈار،زاہد صفی، مشتاق احمد بٹ، سید مشتاق، عبدالمجید لون ,،محمد اشرف ڈار،راجہ خادم حسین، عدیل مشتاق وانی اور دیگر نے شرکت کی۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ پر عدالتی جرمانے کی آدائیگی
?️ 22 مارچ 2024سچ خبریں:اس مشکل صورتحال سے تنگ آچکے ڈونلڈ ٹرمپ نے اس جملے
مارچ
سندھ میں کورونا وائرس کی نئی قسم جے این ون کی علامات سامنے آگئیں
?️ 5 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ میں کورونا وائرس کی نئی قسم جے این
جنوری
حکومت اولیول نصاب سے قابل اعتراض مواد ہٹانے کیلئے اقدامات کررہی ہے
?️ 6 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ایوان بالا سینیٹ کو یقین دہانی کرائی گئی کہ
اپریل
کراچی: ’ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا‘، پہلی بار پیکا ایکٹ کے تحت شہری پر مقدمہ درج
?️ 10 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے دارالحکومت کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف
دسمبر
کورونا: 50 سے 59 سال تک کے افراد کی ویکسینیشن کا اعلان
?️ 17 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)
اپریل
ہمارے تیل کی آمدنی کا ہمارے ہی خلاف استعمال:یمنی عہدہ دار
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:یمن کے نائب وزیر پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد
اگست
حزب اللہ اب بھی انتہائی طاقتور ہے: عبرانی میڈیا
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: ہاریٹز اخبار کے سینئر تجزیہ کار آموس ہیریل نے ایک
نومبر
صیہونی تجزیہ نگار کا حماس کے بارے میں حیران کن انکشاف
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں: ایک صہیونی تجزیہ نگار نے نیتن یاہو کی کابینہ پر
اکتوبر