?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے بزرگ کشمیری حریت قائد سید علی گیلانی شہید کے گھر پرسرینگر میں چھاپہ مارا ۔ پولیس نے سرینگر میں تحریک حریت جموں وکشمیر کے دفتر کی بھی تلاشی لی۔
میڈیا کے مطابق پولیس نے گزشتہ روزسرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں شہید قائد کے گھرپر چھاپہ مارا ۔ پولیس اہلکاروں نے سید علی گیلانی کے کمرے کی خاص طور پر تلاشی لی اور کمرے میں موجود انکی کتب اور اہم دستاویزات ضبط کر لیں۔
دریں اثنا پولیس نے حید پورہ مومن آباد میں واقع تحریک حریت جموں وکشمیر کے دفتر پر بھی چھاپہ مارا ۔ پولیس دفتر کا تالا توڑ کر اندر داخل ہوئی اور تلاشی لی۔ پولیس نے دفتر میں موجود اہم دستاویزت ضبط کر لیں۔ دونوں چھاپوں کی قیادت بڈگام تھانے کے ایس ایچ او نے کی۔
یاد رہے کہ بھارت نے تحریک حریت جموں وکشمیر کو ایک ممنوعہ جماعت قرار دے رکھا ہے۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس نے سید علی گیلانی شہید کے گھر اور تحریک حریت کے دفتر پر چھاپو ں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بھارتی بوکھلاہٹ قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بھارت نے سید علی گیلانی کو دس برس سے زائد عرصے تک مسلسل گھر میں نظر بند رکھااور نظر بندی کے دوران ہی وہ شہادت کا رتبہ پا گئے ، ان کے گھر پر چھاپہ بھارتی بوکھلاہٹ کا واضح عکاس ہے۔
جموں وکشمیر تحریک حریت، جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، جموں وکشمیر مسلم لیگ اور کشمیر تحریک خواتین نے بھی اپنے بیانات میں سید علی گیلانی شہیدکے گھر اور تحریک حریت کے دفتر پر چھاپو ں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے بھارت صرف اور صرف فوجی طاقت کے بل پر جموں وکشمیر پر قابض ہے اور وہ علاقے میں ایک ہاری ہوئی لڑائی لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری سید اور دیگر لاکھوں شہداءکے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔


مشہور خبریں۔
قاہرہ شام کے ساتھ اتحاد اور استحکام کا خواہاں
?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:شام کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی گیئر پیڈرسن نے مصر
اگست
بھارت اور بی ایل اے کا ناپاک گٹھ جوڑ؛ عسکری شکست کے بعد دہشتگردی کا نیا ہتھکنڈہ
?️ 21 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بھارت اور بی ایل اے کا ناپاک گٹھ
مئی
امریکی اتحادیوں نے شام عراق سرحد پر 12 کلومیٹر طویل سرنگ کھودی
?️ 21 جون 2022سچ خبریں: مشرقی شام میں اسپوٹنک کے نامہ نگار نے رف
جون
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے بیان کی تردید کر دی
?️ 23 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گزشہ بیان کی
میجر جنرل ثاقب محمود کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر فائز کیا گیا
?️ 5 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
اپریل
9 نومبر کو صوابی میں بڑا اجتماع کریں گے، ملک کو بند کرنے کا لائحہ عمل دیا جائے گا، علی امین گنڈاپور
?️ 3 نومبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ
نومبر
وزیراعظم کا خط جی ایچ کیو کو بھیج دیا گیا، تعیناتی ایک دو روز میں ہوجائے گی، خواجہ آصف
?️ 22 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف
نومبر
فلسطینی قیدیوں کے خلاف صہیونی جرائم میں اضافے پر حماس کا ردعمل
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: قابض حکومت کی جیلوں میں صیہونیوں کی طرف سے فلسطینی
جنوری