?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں تعینات مودی سرکار کے وردی پوش غنڈوں نے بھارت کا اصلی سفاک چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔
’ڈان نیوز ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق بفلیاز سرنکوٹ پونچھ میں دورانِ حراست 4 معصوم شہریوں کے وحشیانہ قتل پر پونچھ کمیونٹی نے برہنہ احتجاجی پریس کانفرنس کی۔
ہندو، سکھ اور عیسائی سماجی کارکنان نے بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث بھارتی فوجی قاتلوں کی نشاندہی کرتے ہوئے معصوم شہریوں کے قاتلوں مصطفیٰ، محمد رفیق، ارشاد اور جگی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔
پونچھ کمیونٹی کے کارکن نے کہا کہ معصوم کشمیری نوجوانوں پر بھارتی فوج کے تھرڈ ڈگری ٹارچر کی ویڈیو وائرل ہو گئی، مودی سرکار جب معاملہ دبا نہ سکی تو نامعلوم افراد کے نام پر ایف آئی آر درج کر دی۔
انہوں نے کہا کہ مقتولین کے ورثا کو ایف آئی آر درج کروانے سے روکنے کے لیے سنگین دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
پونچھ کمیونٹی کے کارکن نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ایف آئی آر میں نشاندہی کیے جانے والے افراد غلام مصطفیٰ، محمد رفیق، ارشاد اور جگی کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔
انہوں نے وزیر دفاع راج ناتھ، ایس ایس پی پونچھ اور کشمیر انتظامیہ سے مجرمان کے خلاف منصفانہ انکوائری کا پر زور مطالبہ کیا۔
مطالبات تسلیم نہ کرنے کی صورت میں پونچھ کمیونٹی نے برہنہ احتجاج جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 7 روز کا الٹی میٹم دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی اتحاد کے تحت ہم سب منصفانہ انکوائری اور انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں، انصاف نہ ملنے کی صورت میں ہم برہنہ احتجاج جاری رکھیں گے۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ جموں وکشمیر میں سول سوسائٹی ارکان کا تنازعہ کشمیرکے حل،دفعہ 370کی بحالی کا مطالبہ
?️ 11 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مارچ
امریکی صدارتی امیدوار کا 2020 کے الیکشن کے بارے میں اہم انکشاف
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: امریکہ کی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار نے انکشاف کیا
جولائی
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسیطنی کمانڈر شہید
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ نابلس میں مزاحمتی
اگست
کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا احتجاج جاری
?️ 28 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ہزاروں
اکتوبر
سید حسن نصراللہ کیا کرنے والے ہیں؟صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی ذرائع ابلاغ نے سید حسن نصراللہ کے اگلے قدم
دسمبر
وہ خواب جو بائیڈن نے غزہ کے لیے دیکھا تھا
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اعلان کیا ہے کہ
نومبر
الجولانی کی فلسطینی گروپوں کو شام سے نکالنے کی کوشش
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: شام کی عبوری حکومت کے سربراہ احمد الشعراء الجولانی کی
مئی
نیتن یاہو کی امن کونسل میں شمولیت نسل کشی کا انعام:حماس
?️ 13 فروری 2026نیتن یاہو کی امن کونسل میں شمولیت نسل کشی کا انعام:حماس فلسطینی
فروری