?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے حالیہ بیان میں سخت رد عمل ظاہر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں اور پتھراؤ کرنے والوں کے رشتہ داروں کو سرکاری ملازمتیں فراہم نہیں کی جائیں گی۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ نئی دلی کو یہ نہیں معلوم کہ لوگوں کے دل کیسے جیتنے ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی رہنمائوں نے اگر اس طرح کے بیانات کا سلسلہ جاری رکھا تو فاصلے بڑھ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عسکریت پسندوں یا پتھراؤ کرنے والوں کے خاندانوں کو دور نہیں کر سکتے۔
انہوںنے کہا کہ بھارتی حکومت کو سخت اقدامات سے گریز کرنے کی ضرورت ہے۔ فاروق عبداللہ نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ احتجاج کرنا ہرشخص کا حق ہے، محبوبہ مفتی نے کوئی غلطی نہیں کی ہے بلکہ صرف اتنا پوچھا ہے کہ انکی پارٹی کے کارکنوں کو کیوں خراست میں لیا گیا۔
دریں اثنا کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ سی پی آئی (ایم) کے سینئر رہنما محمد یوسف تاریگامی نے کہاہے کہ بھارتی حکومت حق خود اردیت کے مطالبے کی پاداش میں کشمیریوں کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنا رہی ہے۔انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ آزاد ی پسند اور پتھرائو کرنے والے کشمیریوں کے اہلخانہ کو سرکاری ملازمتیں نہیں دی جائیں گی ، انکا یہ بیان ہر گز غیر متوقع نہیں ہے کیونکہ مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی حکومت اسی ظالمانہ ڈگر پر چل رہی ہے، کسی کے خطا کی سزا کسی اور کو دینا اسکی پالیسی ہے۔
تاریگامی نے سوال کیا کہ بھارتی آئین میں یہ کہاں لکھا ہے کہ کسی کی غلطی کی سزا کسی دوسرے کو دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ امیت شاہ کو آزادی پسندوںکے رشتہ داروںکو نوکری نہ دینے کے اپنے بیان میں نظر ثانی کرنے کی ضرور ت ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کی معاشی نمو 0.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف
?️ 12 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں مالی
اپریل
ریاض سمجھوتہ معاہدے کی شرائط پر 20 امریکی سینیٹرز کی تشویش
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط میں امریکی سینیٹ
اکتوبر
قازقستان صیہونی حکومت کی بین الاقوامی تنہائی کو توڑنے میں کیوں مدد کر رہا ہے؟
?️ 12 نومبر 2025بسچ خبریں: ین الاقوامی سفارتی ہلچل اور مشرق وسطیٰ میں طاقت کے نئے
نومبر
کیا فلسطین قطر 2022 ورلڈ کپ جیتے گا؟
?️ 7 دسمبر 2022سچ خبریں:فلسطین ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا، یہ وہ جملہ ہے
دسمبر
غزہ پر قبضہ کرنے کے لیے کئی سال درکار: اسرائیلی فوج
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی خبری سائٹ واللا نے صیہونی حکومت کے فوجی اہلکاروں
اگست
اسرائیلی بجٹ آفیشل: غزہ جنگ نے ہمیں ایک دہائی پیچھے کر دیا
?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزارت خزانہ کے ایک سینئر اہلکار نے اعلان کیا
نومبر
میانمار میں فوجی حکومت کے خلاف مظاہرے جاری، سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 7 افراد ہلاک اور متعدد ہلاک ہوگئے
?️ 2 مئی 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار میں باغی فوج کی حکومت کے خلاف شدید
مئی
واشنگٹن نے تل ابیب کو ایران کو رعایتیں نہ دینے کی یقین دہانی کرائی
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں: جب کہ مغربی حکام اور میڈیا حالیہ دنوں میں
اگست