?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی خاطر جانوں کا نذرانہ دینے والے 22 کشمیریوں کی یاد میں آج دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر منایا جارہا ہے، 13 جولائی 1931 کو ایک اذان کی تکمیل کے لیے 22 کشمیری مسلمانوں نے اپنی جانیں دیں لیکن ظلم کے آگے سر نہ جھکایا۔
13 جولائی 1931 کو سرینگر سینٹرل جیل کے باہر قیدیوں کی رہائی کے لیے کیا گیا احتجاج عزم و ہمت کی لازوال داستان بن گیا، یہ شہادتیں اس جدوجہد کا آغاز تھیں جس نے کشمیر میں آزادی کی چنگاری کو شعلہ بنا دیا۔
احتجاج کے دوران ایک شخص نے اذان دینی شروع کی تو ڈوگرہ راج کے سپاہیوں نے اسے فائرنگ کرکے شہید کردیا تو دوسرا شخص اذان دینے لگا، ڈوگرہ سپاہیوں نے اسے بھی شہید کردیا، ایک کے بعد ایک کشمیری جان کی بازی ہارتا گیا مگر اذان مکمل کی گئی اور جب اذان کا آخری کلمہ ادا کیا گیا تو 22 کشمیری شہید ہوچکے تھے۔
ان شہدا کی یاد میں ہر سال کی طرح آج بھی 13 جولائی کو یوم شہدائے کشمیر منایا جارہا ہے، اس سسلسے میں مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں کی جانب سے شہدا کی یاد میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور دعائیہ تقاریب ہوں گی۔
ملکی سیاسی قیادت نے یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر تحریک آزادی کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہنے کا عزم دہرادیا ہے، صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہدا کی جاں نثاری نے کشمیری قوم کے دلوں میں آزادی کی جو شمع جلائی، وہ آج بھی روشن ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی بہادری، عزم اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے، جو دہائیوں سے بھارتی تسلط کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں اور اپنی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کو ایک عسکری قید خانہ بنا دیا گیا ہے جہاں ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں، سیاسی قید، آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں اور مسلمانوں کی شناخت مٹانے کی منظم سازشیں جاری ہیں۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ آج ہم ان شہدا اور دیگر تمام کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، صدر مملکت نے کہا کہ میں عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک کہ انہیں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت حاصل نہیں ہو جاتا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان، بھارتی غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ یہ دن کشمیر کے مسلمانوں کی موروثی استقامت، سفاک قوتوں کے خلاف مزاحمت اور غیر متزلزل عزم کی یاد دہانی کراتا ہے، آزادی، انسانی حقوق اور حقوق کشمیر کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کی جدوجہد کشمیر کی پوری تاریخ میں برقرار رہی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کشمیری عوام حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی جائز جدوجہد کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کرتے رہے ہیں اور کررہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان، بھارتی غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اظہار کرتی ہے، ہم ان تمام کشمیری شہدا کی بہادری اور عزم کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے کئی دہائیوں پر محیط ہندوستانی قبضے کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کے دن حکومت پاکستان ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیر کے مسئلے کے حل اور جموں کشمیر کے حق خودارادیت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے-
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت اس وقت تک جاری رکھے گا۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ آگ کے خلاف آگ ہے: صنعا
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں: یمن کی قومی سالویشن حکومت کی وزارت خارجہ نے پیر
مئی
امریکہ میں کورونا ویکسین کے حصول میں بھی نسلی امتیاز
?️ 21 فروری 2021سچ خبریں:امریکی متعدی امراض کے ماہر نے سرکاری طور پر کورونا ویکسین
فروری
فلسطین الجزائر کا سیاسی قبلہ
?️ 26 اگست 2021سچ خبریں:الجزائر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نےمسئلۂ فلسطین،
اگست
ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے
اکتوبر
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا احتجاج
?️ 13 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے آج
اکتوبر
وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
?️ 16 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردوان
اگست
امریکی دباؤ چین کے عروج کو نہیں روک سکے گا: بیجنگ
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 اپریل سے چین کے خلاف
اپریل
جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ و اہلیہ فائرنگ سے زخمی، بیٹی بیٹا جاں بحق
?️ 16 اگست 2025مالاکنڈ (سچ خبریں) مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں جے یو آئی
اگست