انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائیں:ڈی ایف پی

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے علاقے میں سیاسی اور انسانی حقوق کی سنگین صورتحال بالخصوص بھارت اور مقبوضہ علاقے کی جیلوں میں نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے لیے کشمیری عوام کی جائز جدوجہد کو کچلنے کے لیے تشدد کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقے میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور بھارت پر دبائو ڈالیں کہ وہ متنازعہ علاقے میں ظلم و جبر کا سلسلہ بند کرے۔

ترجمان نے5اگست 2019سے پہلے اور اس کے بعد گرفتار حریت رہنماؤں، انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے ارکان کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ظالمانہ کارروائیاں بھارت کی آمرانہ ذہنیت کی عکاسی کرتی ہیں۔

انہوں نے ڈی ایف پی چیئرمین شبیر احمد شاہ اور دیگر حریت رہنمائوں بشمول محمد یاسین ملک، ڈاکٹر حمید فیاض اور بلال صدیقی کی بگڑتی ہوئی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

ترجمان نے کہاکہ علیل قیدیوں کو مناسب طبی سہولیات اورعلاج معالجے کے حق سے محروم رکھنا نہ صرف غیر انسانی بلکہ جنگی جرائم کے مترادف ہے۔ڈی ایف پی نے ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں خاص طورپر جان لیوا عارضوں میں مبتلا افراد کی رہائی کے لیے عملی اقدامات کریں۔

مشہور خبریں۔

پنجاب حکومت نے کل تاریخی بجت پیش کیا ہے، مریم اورنگزیب

?️ 14 جون 2024لاہور: (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے وزیر

صیہونیوں کی یرغمالی سیاست سے ٹرمپ کے غزہ پلان تک

?️ 26 اکتوبر 2025صہیونی حکومت جنگ بندی پر عمل درآمد کے بجائے اپنے قیدی فوجیوں

 حماس کو غیر مسلح کرنے کے لیے دو ماہ کی مہلت مقرر:صہیونی میڈیا کا دعویٰ

?️ 31 دسمبر 2025 حماس کو غیر مسلح کرنے کے لیے دو ماہ کی مہلت مقرر:صہیونی

یوکرین کی جنگ میں ریاض کی پوزیشن

?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے جمعہ کو جدہ میں

توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ، کل سنایا جائے گا

?️ 28 اگست 2023اسلام آباد 🙁سچی خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس

پاکستان کا مقامی کروز میزائل 600 کلومیٹر رینج کے ساتھ کامیاب تجربہ

?️ 4 جنوری 2026 پاکستان کا مقامی کروز میزائل 600 کلومیٹر رینج کے ساتھ کامیاب

مراکش میں صیہونیوں کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر تشدد

?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:مراکشی سکیورٹی فورسز نے اس ملک کے دار الحکومت میں صیہونیوں

ریان نامی 5 سالہ مراکشی بچہ جان کی بازی ہار گیا

?️ 6 فروری 2022مراکشی بادشاہ کے دفتر نے ایک بیان میں 5 سالہ بچے ریان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے