?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ علاقے میں ہونے والے نام نہاد اسمبلی انتخابات کشمیریوں کے پیدائشی حق، حق خودارادیت کا ہرگز متبادل نہیں ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے میڈیا کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات تنازعہ کشمیر کا حل نہیں ہیں اور کشمیریوں کا یہ دیرینہ مطالبہ ہے کہ اس مسئلے کو اقوام متحدہ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری جموں وکشمیر کو ایک متنازعہ خطے مانتی ہے جس کے سیاسی مستقبل کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت نے جموں وکشمیر پر اپنے غیر قانونی تسلط کو برقرار رکھنے کیلئے علاقے میں دس لاکھ سے زائد فورسز اہلکار تعینات کر رکھے ہیں لہذا لاکھوں فورسز اہلکاروں کی موجودگی میں ہونے والے انتخابات کی کوئی اہمیت نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے پورے مقبوضہ علاقے کو ایک فوجی کیمپ میں تبدیل کر دیا ہے ، اس نے جموںوکشمیر کو حاصل خصوصی درجہ چھین لیا ، کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر لیے ، حریت رہنماﺅں ، کارکنوں اور نوجوانوں سمیت ہزاروں کشمیریوں کو جیلوں میں ڈال رکھا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ بی جے پی، آرایس ایس گٹھ جوڑ جموں وکشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے مذموم منصوبے پر عمل پیرا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اب بی جے پی ، آر ایس ایس نے کشمیریوں کو تقسیم کرنے ، انکی صفوں میں تفرقہ ڈالنے، تحریک آزادی کو بدنام اور پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے کیلئے اپنے زر خرید ایجنٹوں کو متحریک کر یا ہے ۔ انہوںنے کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ ان بھارتی ایجنٹوں سے ہوشیار رہیں جو اپنے حقیر مفادات کیلئے شہداءکی قربانیوں کیساتھ کھلواڑ کررہے ہیں۔ ترجمان نے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ بھارتی سازشوں سے ہوشیار رہیں جنکا مقصد کشمیری عوام اور حریت قیادت کے درمیان پھوٹ پیدا کرنا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کشمیریوں نے غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور وہ حق خود اردیت کے حصول تک اپنی جدوجہد ہرقیمت پر جاری رکھیں گے۔ انہوںنے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں جاری غیر قانونی بھارتی اقدامات اور نہتے لوگوں پر جاری بہیمانہ مظالم کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔


مشہور خبریں۔
شاہ محمود قریشی کا سائفر کیس میں سزا معطلی، ضمانت پر رہائی دینے کیلئے عدالت سے رجوع
?️ 28 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما سابق وزیر خارجہ
فروری
گوگل میپس سے صارفین کی لوکیشن ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کا اعلان
?️ 1 دسمبر 2024 سچ خبریں: انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے میپس سے صارفین کی
دسمبر
تیونسی عوام کا سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ
?️ 7 مارچ 2023سچ خبریں:تیونس کے شہریوں نے اس ملک کے دارالحکومت میں سخت حفاظتی
مارچ
اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس: مختلف وزارتوں کیلئے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹس منظور
?️ 27 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی )
جون
سعودی عرب میں استحکام کا واحد راستہ یمن میں امن کا قیام ہے:انصاراللہ
?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:یمنی انصاراللہ تحریک کے سربراہ نے استکبار مخالف تقریب کی سالگرہ
مئی
مودی حکومت پارلیمانی انتخابات کے ذریعے کشمیرکی صورتحال کے بارے میں دنیا کو گمراہ کرنا چاہتی ہے ، حریت کانفرنس
?️ 27 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
اپریل
ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل
?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:ایکس (سابق ٹوئٹر) پر انگریزی زبان صارفین نے ایران-اسرائیل جنگ
جون
بھارتی انتظامیہ نے 15 اگست سے پہلے درجنوں کشمیریوں کو گرفتار کرلیا
?️ 12 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارت کے یوم آزادی سے پہلے مقبوضہ کشمیر میں سخت
اگست