?️
سرینگر: (سچ خبریں) الجزیرہ کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں خاص طور پر گوجر قبائلی برادری کے ارکان کی مشتبہ اموات اور گمشدگیوں سے متعلق بھارتی حکام کے بیانیہ پر سنگین شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں ریاض اور شوکت احمد کے قتل کا حوالہ دیا ہے جنہیں ڈبو کر یا خودکشی پر مجبور کر کے قتل کیاگیا۔رپورٹ کے مطابق دونوں بھائیوں کی لاشوں پر تشددکے واضح نشانات سے متاثرہ خاندانوں اور کمیونٹی کے دیگر افراد کو ان کی موت پر تشویش ظاہر کی ہے ۔
انہوں نے شبہ ظاہر کیاہے کہ دونوں نوجوانوں کو بھارتی فوج نے دانستہ طورپر ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا ہے ۔جس سے مقبوضہ علاقے میں کشمیری عوام میں گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری جبری گمشدگیوں اور دوران حراست قتل کے واقعات کی وجہ سے بھارتی فوج پر بڑھتے ہوئے عدم اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق، ریاض اور شوکت رواں سال فروریمیں لاپتہ ہوگئے تھے اور بعد میں ان کی میتیں ایک نہر سے ملی تھیں ۔
ان کے ساتھ لاپتہ ہونے والے ایک اور نوجوان مختار احمد اعوان کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکاہے۔مقبوضہ علاقے میں کشمیری نوجوانوں کی گمشدگی اور بعدازاں بھارتی پولیس فوج کی طرف سے جعلی مقابلوں میں قتل کی ایک طویل تاریخ ہے ۔ 2020میں بھارتی فوجیوں نے گجر بکر وال برادری کے تین افراد کو قتل کیاتھاجبکہ2023میں پونچھ میں تین دیگر افراد کوبھی حراست کے دوران شہید کیاگیا تھا۔
شوکت کے والد محمد صادق نے میڈیا کو بتایاکہ انکے بیٹے کو بھارتی فوج نے تشدد کا نشانہ بناکر قتل کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ شوکت کی میت کے جسم پر تشدد کے نشانا ت موجود تھے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اگرچہ خودکشی کا اشارہ کیا گیاہے تاہم متاثرہ خاندان اس داستان پر یقین کرنے کیلئے تیار نہیں ۔ دوران حراست لاپتہ کشمیریوں کے والدین کی تنظیم اے پی ڈی پی کے مطابق1989کے بعد سے اب تک مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے 10کے قریب کشمیریوں کو دوران حراست لاپتہ کیا ہے ۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کا رفح پر صہیونی حملے کے حوالے سے موقف تبدیل
?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: ایک امریکی عہدیدار نے کہا کہ واشنگٹن نے اسرائیل کے
مئی
من پسندغیر ملکی سفارت کاروں کے دورے کے موقع پر مقبوضہ جموں وکشمیر میدان جنگ کا منظر پیش کررہا ہے
?️ 25 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) من پسند غیر ملکی سفارت کاروں کے دورہ کشمیر
ستمبر
مقبوضہ بیت المقدس میں شہادت طلبانہ کاروائی کرنے والے مجاہد کے اہلخانہ کی گرفتاری
?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس میں شہادت طلبانہ
نومبر
عمران خان پارٹی کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنائیں گے
?️ 25 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل اسد عمر
دسمبر
میں نے بجٹ کے تعلیمی اخراجات پر تحریری اختلاف کیا ہے۔ عرفان صدیقی
?️ 17 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان
جون
عراقچی کے پاکستان دورے کے تین اہم مقاصد
?️ 5 مئی 2025 سچ خبریں: سید عباس عراقچی، ایران کے وزیر خارجہ نے پاکستانی counterpart
مئی
یوکرین میں اسرائیلی ساختہ ریڈار سسٹم کی تعیناتی
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے Haaretz اخبار نے اپنے پیر کے شمارے میں
مئی
صہیونی دشمن کو روکنے کا واحد راستہ مزاحمت اور انتفاضہ ہے: فلسطینی مزاحمتی گروہ
?️ 25 اگست 2021سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروپوں نےاپنے مشترکہ بیان میں صیہونی حکومت کو غزہ
اگست