?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں نام نہاد ریاستی اسمبلی کے انتخابات کروا کر دنیا کو گمراہ کرنے کی بھارتی حکومت کی کوششوں کو روکیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمود ساغر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام ایک خط میں نریندر مودی کی زیرقیادت بھارت کی نسل پرست حکومت کی طرف سے 2019میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعدعلاقے میں بنیادی آزادیوں اور شہری حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو اجاگر کیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اختلاف رائے کو دبا رہی ہے، ناقدین کو نشانہ بنا رہی ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کر رہی ہے جن میں طاقت کا وحشیانہ استعمال، بلاجوازگرفتاریاں اور جبری گمشدگیاں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات ایک ڈھونگ ہیں جن میںغیرجانبداری اور شفافیت کا فقدان ہے اوربھارت ان کو جمہوریت کا دکھاواکرنے، کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی پرامن جدوجہد کو غیر قانونی قرار دینے اور علاقے پر اپنے قبضے کو مضبوط کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ بھارتی حکومت کو کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق کا احترام کرنے اور تنازعہ کشمیر کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر آمادہ کرے۔
انہوں نے کہاکہ جموں کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی سمجھتی ہے کہ ان انتخابات سے کشمیریوں کی امنگوں کو پورا نہیں کیاجاسکتا اور یہ ان کے سیاسی مستقبل کا تعین کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری کا متبادل نہیں ہو سکتے۔محمودساغر نے انتونیو گوتریس سے اپیل کی کہ وہ دیرینہ تنازعہ جموں و کشمیر کے پرامن حل کی خاطر ایک سازگار ماحول پیدا کرنے کے لئے اپنا کرداراداکریں۔
خط میں کہاگیاہے کہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی قبضے کو مسترد کرتے ہیں اور عالمی طور پر تسلیم شدہ اپنے حق خودارادیت کا مطالبہ کرتے ہیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں کشمیری عوام سے اس حق کا وعدہ کیا گیا اوروہ اس کے حصول کے لیے سات دہائیوں سے جدوجہد کر رہے ہیں۔بھارت کا اس حق سے انکار اس کے جمہوری ہونے کے دعوے کی نفی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے تمام انصاف پسند لوگوں پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کریں اور بھارت پر دبائو ڈالیں کہ وہ کشمیرکے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر کئے گئے وعدوں کوپوراکرے۔


مشہور خبریں۔
جولانی حکومت کے اہلکار: امریکی فوجی دمشق کے قریب تعینات ہوں گے
?️ 14 نومبر 2025سچ خبریں: محمد جولانی کی حکومت کی وزارت خارجہ کی تردید کے
نومبر
اسرائیل نے غزہ میں سرنگوں کی دریافت پر جھوٹ بولا
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:ایک مشہور صہیونی تجزیہ کار یونی بین میناخم نے عبرانی زبان
دسمبر
چیف جسٹس گلزار احمد نے چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا
?️ 27 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) جسٹس گلزاراحمد نے ریٹائرمنٹ سے قبل ہی چیف جسٹس
جنوری
تل اویو مزاحمت کے خاتمے سے آگے بڑھ کر لبنانی فوج کی تباہی کا خواہاں
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: خبروں کی ویب سائٹ النشره نے صہیونی ریاست کے لبنان کے
نومبر
تصویر کے مطابق حزب اللہ کے ڈرون
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: لبنانی اخبار الاخبارنے آج لبنان کی حزب اللہ تحریک
اگست
متعدد سعودی سرکاری افسران کرپشن کے الزام میں گرفتار
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی ذرائع ابلاغ نے مالی بدعنوانی کے الزام میں اس ملک
مارچ
سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی منظوری دیدی گئی
?️ 26 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی
فروری
صدر مملکت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس واپس لینے کی منظوری دے دی
?️ 31 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی
مارچ