?️
سرینگر: ( سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر اوربھارت میں مسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ کیاگیا ہے اورآر ایس ایس کا نظریہ بھارت اور مقبوضہ علاقے کے مسلمانوں کے لیے مسلسل ایک خطرہ ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے سرینگر میں اپنے انٹرویوز اور بیانات میں کہا کہ مودی کے بھارت میں ہندوتوا کارکنوں کی طرف سے مسلمانوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیاکہ حال ہی میں ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں ایک مسلمان نوجوان کو پیٹ پیٹ کر قتل اور دو دیگر کو شدید زخمی کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی کی قیادت میں بھارت میں مسلم دشمن جذبات میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب سے بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھارت میں اقتدار سنبھالا ہے، مسلمانوں پر ظلم و ستم میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا کہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بی جے پی حکومت بھارت میں ہندو بالادستی کو فروغ دے رہی ہے اور مسلمانوں کے ساتھ زندگی کے تمام شعبوں میں امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت بھارت اور مقبوضہ علاقے میں مسلمانوں کی بنیادی آزادیوں کو پامال کر رہی ہے ،یہاں تک کہ بھارت اورمقبوضہ جموں وکشمیرمیں مسلمانوں کے مذہبی مقامات پر حملے کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں وقف بورڈ پر قبضہ کر لیا ہے تاکہ اس کی زمین اور اثاثوں کو اپنے شیطانی ایجنڈے کو نافذ کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکے۔
تجزیہ کاروں نے کہاکہ ہندوتوا رہنما ریاستی سرپرستی میں کھلے عام مسلمانوں کے خلاف جرائم کو ہوا دے رہے ہیں اور مسلمانوں کے قتل عام اور ان کے خلاف ہتھیاروں کے استعمال کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے مقبوضہ جموں وکشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کا انتہا پسندانہ ایجنڈا جنوبی ایشیا میں امن کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے تحفظ کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ہندو انتہا پسند تنظیموں کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دیا جائے۔


مشہور خبریں۔
یوکرین میں متعدد اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں: عبرانی میڈیا
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:ایک اسرائیلی میڈیا آؤٹ لیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ یوکرین
مارچ
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا
?️ 26 ستمبر 2022کراچی (سچ خبریں )مفتاح اسماعیل کے استعفے کے اور اسحاق ڈار کی
ستمبر
امریکی انٹیلی جنس کی ابتدائی تشخیص: ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے ناکام ہو گئے
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک سی این این نے اطلاع
جون
مقبوضہ شمال کی طرف واپسی پر صہیونیوں کا غصہ
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے بعد بھی شمالی مقبوضہ
دسمبر
نیتن یاہو اور بائیڈن کے درمیان صرف ایک منٹ کی ملاقات
?️ 24 ستمبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے اس میڈیا نے سنیچر کی شام کو اعلان
ستمبر
کیا واشنگٹن پوسٹ کی نیٹن یاہو کے خلاف رپورٹ صحیح ہے ؟
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار یدیعوت آحارونوت کے مطابق واشنگٹن پوسٹ کی شائع
مئی
امید ہے معاملات صلح صفائی سے طے پا جائیں گے:شیخ رشید
?️ 26 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا
مئی
سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو پر میزائل حملہ
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ یمنی فوج کے ڈرون نے
مارچ