?️
سچ خبریں:امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں اپنے اتحادیوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ ایران اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ جنگ میں اس وقت تک شریک نہیں ہوگا جب تک کہ امریکی افواج یا مفادات کو نشانہ نہ بنایا جائے۔
خبری ویب سائٹ ایکسیوس نے دو باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی حکومت نے یہ پیغام واضح طور پر اپنے علاقائی اتحادیوں کو منتقل کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، امریکہ کا پیغام یہ ہے کہ:اگر ایران نے امریکی افواج پر حملہ کیا تو یہ سرخ لکیر عبور کرنے کے مترادف ہوگا، جس کے بعد امریکہ مداخلت کرے گا۔
امریکی حکومت نے اپنے اتحادیوں سے یہ بھی کہا ہے کہ یہ پیغام ایران تک پہنچائیں اور تہران کو متنبہ کریں کہ وہ امریکی افواج یا مفادات کے خلاف کوئی جوابی کارروائی نہ کرے۔
ایکسیوس نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے مزید لکھا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کی درخواست کے باوجود، کہ امریکہ جنگ میں شامل ہو، کوئی سنجیدہ ردعمل یا عملی اقدام نہیں کیا۔
مزید پڑھیں:ایران کے خلاف صیہونی جارحیت پر چین کا ردعمل
دوسری جانب، امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے یورپی یونین کے اعلیٰ خارجہ امور کے نمائندے سے ایران-اسرائیل کشیدگی پر گفتگو کی ہے، جس میں سفارتی حل اور خطے میں استحکام کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
فلسطینی بچوں کی زندگیوں کو بچایا جائے:عدنان صدیقی
?️ 18 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے بھی کہا
مئی
عزت دینے والے خوبصورت مرد خواتین کی کمزوری ہوتے ہیں، اریج چوہدری
?️ 19 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ میں نتاشا کا
اکتوبر
عراق میں الحشد الشعبی کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع نے بتایا کہ ہلیوا اور حویجہ سامرا ہوائی اڈوں
فروری
صیہونی آبادکاروں کا مسجد اقصی پر وحشیانہ حملہ
?️ 10 جولائی 2021سچ خبریں:صیہونی آبادکاروں نےصیہونی پولیس کی حمایت سے آج ہفتے کے روز
جولائی
ایف بی آر کو بغیر اجازت و پیشگی اطلاع بینک اکاؤنٹس سے رقم ضبط کرنے کا اختیار دیدیا گیا
?️ 4 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو
مئی
السنوار کے ہتھکنڈوں کے سامنے اسرائیل بے بس
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: علاقائی اخبار رائے الیوم کے مدیر اور ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار
جون
غزہ کی امداد کے بارے میں صہیونیوں کا جھوٹ بے نقاب
?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: ایسی صورتحال میں جب غزہ کو انسانی تباہی اور خوراک
اپریل
آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان معاہدے کا اعلامیہ جاری
?️ 14 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے
جولائی