چین کا اپنے شہریوں کو فوری طور پر اسرائیل چھوڑنے کا حکم

چین کا اپنے شہریوں کو فوری طور پر اسرائیل چھوڑنے کا حکم

?️

سچ خبریں:ایران کی جانب سے مقبوضہ علاقوں خصوصاً تل ابیب اور دیگر صہیونی شہروں پر میزائل حملوں کی نئی لہر کے بعد چین نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ تل ابیب، اسدود، اور عسقلان میں میزائل حملوں کے بعد خطرے کے سائرن بجنے لگے، اور لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
 صیہونی میڈیا کے مطابق، ایک میزائل تل ابیب کے وسطی علاقے میں گرا ہے، جس کی ابتدائی اطلاعات موصول ہو چکی ہیں،صیہونی اخبار نے رپورٹ دی ہے کہ تل ابیب اور مرکزی اسرائیل میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
 اہم بات یہ ہے کہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو میزائل داغے جانے سے قبل کوئی وارننگ نہیں ملی، جو اسرائیل کے دفاعی نظام کی ناکامی کی طرف اشارہ ہے۔
اس سنگین صورتحال کے پیشِ نظر، اسرائیل میں قائم چینی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو سخت و فوری انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ممکن حد تک جلدی اسرائیل کو زمینی سرحد کے ذریعے چھوڑ دیں!یہ اقدام اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ایران کے میزائل حملے صہیونی دفاعی نظام کو بری طرح متاثر کر چکے ہیں، اور حالات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

فرانس اور برطانیہ کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ شیری رحمن

?️ 30 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر شیری رحمن نے فلسطین سے متعلق فرانس

پرویز الہی کو ریلیف

?️ 22 جون 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو ایک

حماس کی یروشلم کے ایک چرچ پر صہیونی حملے کی مذمت

?️ 8 جون 2022سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مقبوضہ بیت المقدس کے ایک چرچ

چینی اسٹارٹ اپ ’ڈیپ سیک‘ پر اچانک مقبولیت کے بعد سائبر حملہ

?️ 28 جنوری 2025سچ خبریں: چینی اسٹارٹ اپ ڈیپ سیک نے کمپنی کے اے آئی

میں نے پیوٹن کو قانع کیا کہ زیلنسکی کو قتل نہ کرے : نفتالی بینیٹ

?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے ہفتے کے روز کہا کہ

نصف صدی بعد چاند پر بھیجے جانے والا مشن ناکام

?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی جانب سے 5 دہائیوں بعد

اگر قابض لبنان میں رہے تو حزب اللہ چپ نہیں بیٹھے گا ؟

?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: حزب اللہ سے وابستہ لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی دھڑے سے

صیہونی بستیوں پر 180 راکٹ فائر

?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے غزہ کی صہیونی بستیوں میں خطرے کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے