?️
سچ خبریں:یمن کی انقلابی تحریک انصاراللہ نے امریکہ اور برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران پر کسی بھی قسم کی فوجی جارحیت میں شریک ہوئے تو ایران اور اس کے اتحادی خاموش نہیں بیٹھیں گے اور ان کا ردعمل نہایت سخت اور وسیع ہوگا۔
المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کے سیاسی دفتر کے رکن محمد الفرح انصاراللہ نے بیان دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ اسرائیل کی شکست قریب ہے اور تل ابیب کے حکمران حالات پر سے کنٹرول کھو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:انصاراللہ کے سامنے امریکہ کی ناکامی
انہوں نے مزید کہا کہ اگر صہیونی ریاست میں ایران کا براہِ راست مقابلہ کرنے کی صلاحیت ہوتی تو وہ امریکہ سے مدد کی بھیک نہ مانگتا،الفرح نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ یا برطانیہ ایران پر کسی بھی فوجی حملے میں براہ راست شریک ہوئے، تو ایران اور اس کے علاقائی اتحادی سخت اور فوری ردعمل دیں گے۔
محمد الفرح نے مزید کہا کہ ایران اور اس کے اتحادیوں کے پاس جنگ میں دشمن کو دباؤ میں لانے کے لیے متعدد آپشنز موجود ہیں، جن میں سمندری راستوں کی بندش
، جارح ممالک کی جہاز رانی کو خطرے میں ڈالنا اور توانائی کی ترسیل میں رکاوٹ ڈالنا شامل ہیں،انہوں نے خبردار کیا کہ ان اقدامات سے نہ صرف دشمن ممالک کو نقصان ہوگا، بلکہ یہ اقدامات پورے خطے کو آگ کی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
مرگی قابل علاج مرض ہے، ڈاکٹر خالد محمود
?️ 9 فروری 2021لاہور {سچ خبریں} پاکستان میں مرگی کے مرض میں 20 لاکھ سے
فروری
کراچی کے حلقہ این اے-249 میں ضمنی انتخاب کے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ
?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان
مارچ
کیا غزہ میں جنگ بندی کی امریکی تجویز حماس کو موصول ہوئی ہے؟
?️ 4 جون 2024سچ خبریں: حماس کے سینئر رہنما اسامه حمدان نے امریکی صدر کی
جون
ملک میں چند مخصوص لوگوں کی کمپنیاں ہیں
?️ 12 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ملک میں چند
دسمبر
مسائل اوچھے ہتھکنڈوں سے نہیں بات چیت سے ہی حل کیے جاسکتے ہیں، میر واعظ
?️ 4 اکتوبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
اکتوبر
حماس کی طاقت کے بارے میں امریکی اخبار کی رپورٹ
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر اندازہ
جنوری
پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کیخلاف درخواست پر حکومت کو نوٹس، جواب طلب
?️ 5 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے
نومبر
مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال کی طرف فوری توجہ نہ دی گئی تویہ قابو سے باہر ہو جائے گی: حریت کانفرنس
?️ 21 دسمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل
دسمبر