?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے پارلیمان میں خطاب کے فوری بعد پاکستان کے حق میں نعرے بلند ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ پاکستان کے حق میں نعروں سے گونج اٹھی، اقوام متحدہ میں پاکستان کی جانب سے حمایت پر اظہار تشکر کیا گیا۔یاد رہے کہ 14 جون کو پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا تھا کہ اسرائیل مسلسل جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، صہیونی ریاست کے اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے پاس یو این چارٹر کے تحت حق دفاع موجود ہے، ایران کے ایٹمی معاملے کا پرُامن حل نکالا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ جمعہ 13 جون سے سے اب تک اسرائیل نے ایران پر بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں، جن میں فوجی اڈوں، جوہری تنصیبات اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ان حملوں میں اب تک ایران کے کم از کم 224 شہری شہید ہو چکے ہیں، جن میں اعلی فوجی کمانڈر، جوہری سائنسدان اور عام شہری شامل ہیں۔
ایران نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر ڈرونز اور میزائلوں کی بارش کر دی، جس میں وزیراعظم کے دفتر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ایران کی آزادی کے دعوے سے لے کر امریکہ کے مسائل حل کرنے تک بائیڈن کی ناکامی
?️ 6 نومبر 2022سچ خبریں:امریکہ کے اندرونی مسائل کو حل کرنے میں ناکامی کی وجہ
نومبر
کیا امریکہ غزہ میں جنگ بندی کی کوشش کر رہا ہے؟ وائٹ ہاؤس کا دعوی
?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک امور کے رابطہ
اپریل
فلسطینی مجاہدین کی صیہونی کار پر فائرنگ
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مجاہدین نے نابلس میں
ستمبر
معاشی تھنک ٹینک نے پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کیلئے 3 منصوبے پیش کر دئیے
?️ 23 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ
اگست
پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ مکمل طور پر ٹیکس فری ہوگا۔ عظمی بخاری
?️ 12 جون 2025لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
جون
صہیونی حلقے حزب اللہ کی عسکری صلاحیتوں سے خوفزدہ
?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں:کچھ صیہونی حلقے صیہونی حکومت کے خلاف غزہ کی جنگ میں
جنوری
صیہونی حکومت کے شام کے شہروں قنیطرہ اور درعا پر حملے
?️ 27 جون 2026سچ خبریں: شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ
جون
سپریم کورٹ کے از خود نوٹس سماعت کا احوال
?️ 19 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے آزادانہ تفتیش کے معاملات میں مداخلت کے
مئی