ایران کے خلاف امریکہ کے جرم کی مذمت

ایران

?️

سچ خبریں: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے فلسطین، لبنان اور یمن پر جارحیت کے بعد اب ایران کو نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم امریکہ کی جانب سے ایران کے جوہری تنصیبات پر یکطرفہ حملے اور رویے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
پاکستان کے سابق وزیر خارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم نیٹن یاہو کے جنگی رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر آج ہم اسرائیل کی جارحیت پر خاموش رہے تو کل کوئی بھی ملک ہمارا دفاع کرنے کے لیے آواز نہیں اٹھائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی ریاست کو لگام دینے کی ضرورت ہے، اور عالمی برادری کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے صیہونی ریاست کی ایران پر جارحیت کو روکنا ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں بھی ہم اسرائیل کی جانب سے پاکستان کے خلاف جنگ بھڑکانے کی کوششوں کے گواہ ہیں، اور ہمارا خیال ہے کہ ہندوستان ان اشتعال انگیز اقدامات میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے جھوٹ پر مبنی یہ حملہ کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی کی، جس کے بعد امریکہ نے بھی ایران کے جوہری مراکز پر حملہ کر کے بین الاقوامی قوانین کی بدترین خلاف ورزی کی۔
امریکہ نے اتوار کی صبح ایران کے جوہری مقامات فردو، نطنز اور اصفہان پر حملہ کر کے نیٹن یاہو کی ایران کے خلاف جنگ میں شمولیت اختیار کی۔
اس حملے کے جواب میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت خود دفاع کے حق میں ایران اپنی خودمختاری، مفادات اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام اختیارات استعمال کرے گا۔
ایرانی جوہری توانائی ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ فردو، نطنز اور اصفہان کے جوہری مراکز پر وحشیانہ اور بین الاقوامی قوانین، خاص طور پر جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے (این پی ٹی) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حملہ کیا گیا ہے۔ ہم اس قومی صنعت کی ترقی کو رکنے نہیں دیں گے۔
اس کے ساتھ ہی اسلامی انقلابی گارڈز نے حیفا اور تل ابیب میں فوجی اہداف اور فوجی صنعت سے وابستہ مراکز پر میزائل اور ڈرون حملوں کا نیواں دور شروع کر دیا ہے۔
گزشتہ جمعہ کی صبح، صیہونی ریاست کے ایران کے دارالحکومت تہران اور دیگر شہروں پر دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں کئی فوجی کمانڈرز، سائنسدان اور عام شہری شہید ہو گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

امارات کے وزیر خارجہ کی ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری سے ملاقات کی

?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل

ریکوڈک ریفرنس: وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی قانونی شقوں کا جائزہ لیں، سپریم کورٹ

?️ 21 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ریکوڈک معاہدے سے متعلق صدارتی

الیکشن کمیشن نے 4 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا

?️ 12 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے 4 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے نئی

کیا امریکہ نے حیقیقت میں اسرائیل کی امداد بند کر دی ہے؟

?️ 26 جون 2023سچ خبریں: امریکی حکومت نے دعویٰ کیا کہ اس نے صہیونی بستیوں

شیخ جراح اور مقبوضہ بیت المقدس میں آبادکاروں کی بغاوت

?️ 14 فروری 2022سچ خبریں: شیخ جراح کے پڑوس میں دفتر کھولنے کی وجہ سے

حلب میں دہشت گردوں کا بھاری نقصان

?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں:شامی فوج نے حلب کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں

کرکٹ ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلوی نوجوان نے میلہ لوٹ لیا: سراج الحق

?️ 20 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کرکٹ

دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جیل میں ایک فلسطینی جوان شہید ہوگیا

?️ 22 جولائی 2021غزہ (سچ خبریں)  دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جیل موسکوبیہ میں گرفتاری کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے