?️
استنبول: (سچ خبریں) او آئی سی کے تحت اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اہم اجلاس ترکیہ کے شہر استنبول میں ہوا جس میں مختلف ممالک کے 40 سے زائد سفارت کاروں نے شرکت کی،اجلاس میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی بھی شریک ہوئے جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے پاکستان کی نمائندگی کی۔او آئی سی کے اجلاس میں اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی ایک ساتھ نشستوں پر بیٹھے ہیں۔
اجلاس میں مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز اور خطے میں بگڑتی صورتحال زیر بحث ہے۔او آئی سے وزرائے خارجہ اجلاس میں ایران کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ایران میں حالیہ کشیدگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب میں چیئرمین او آئی سی نے کہا کہ ایران میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔
ایران اور اسرائیل کی جنگ ختم ہونا چاہیے۔
مذاکرات کے ذریعے تنازعات کا حل تلاش کیا جائے۔ چیئرمین او آئی سی نے کہا کہ 13 جون کے بعد سے مشرق وسطیٰ ایک نئے تنازع کا شکار ہو چکا ہے۔ ہم ایران میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔چیئرمین حسین ابراہیم طحہ نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ ختم ہونی چاہئے اور مذاکرات کے ذریعے تنازع کا حل ڈھونڈا جانا چاہئے انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل سے متعلق او آئی سی کے فیصلوں پر عمل درآمد ہونا چاہئے۔
او آئی سی کے اہم اجلاس میں ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی تناؤ، پر اسرائیلی حملوں کے حوالے سے خصوصی سیشن بھی منعقد کیا جائے گا۔ اس موقع پرنائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈاراجلاس میں پاکستان کا مؤقف پوری شدت سے پیش کریں گے جس میں خطے میں امن، سفارتکاری اور یکجہتی کے اصولوں پر زور دیا جائے گا۔اسحاق ڈار اجلاس میں مسلم امہ کو درپیش مسائل، فلسطین و کشمیر کی صورتحال، اسلاموفوبیا اور علاقائی تناؤ کے حوالے سے پاکستان کی سفارتی ترجیحات واضح کریں گے۔
اجلاس کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان بھی وزرائے خارجہ سے خصوصی خطاب کریں گے جس میں وہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری بحران، فلسطینیوں کی حالت زار اور مسلم ممالک کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر روشنی ڈالیں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس کی سائیڈ لائنز پر اہم دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک وزیر خارجہ حقان فدان سے ملاقاتیں شیڈول کی گئی ہیں۔


مشہور خبریں۔
کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی پر بڑا حملہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک ہوگئے
?️ 8 جون 2021کینیڈا (سچ خبریں) کینیڈا میں ایک ایک شخص نے جان بوجھ کر
جون
سینیٹر مشتاق احمد نے جماعت اسلامی کی رکنیت سے استعفی دے دیا
?️ 9 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر مشتاق احمد نے جماعت اسلامی کی رکنیت
اکتوبر
نیو یارک بروکر کا حق؛ کیا سعودی ایف 35 کی خریداری کا معاملہ متحدہ عرب امارات کی تقدیر کی پیروی کرے گا؟
?️ 21 نومبر 2025سچ خبریں: سعودی عرب امریکہ سے ایف-35 خریدنے کا خواہاں ہے جب
نومبر
عراق کے خلاف نیا امریکی منصوبہ
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: عراقی جہاد اور تعمیراتی تحریک کے سکریٹری جنرل نے عراق
جولائی
جولانی شام کو دوسرا افغانستان بنا دے گا
?️ 28 جولائی 2025جولانی شام کو دوسرا افغانستان بنا دے گا شام میں جاری سیاسی
جولائی
ٹرانسپورٹرز کا ملک گیر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
?️ 19 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) ٹرانسپورٹرز آف گڈز ایسوسی ایشن نے حکام سے کامیاب
اپریل
مغربی ممالک کی روسی حملے کے بہانے یوکرائن کو ہتھیاروں کی فراہمی
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:روس اور امریکہ کے صدور کے درمیان گزشتہ رات ہونے والی
فروری
کراچی: اومی کرون وائرس کے مشتبہ کیسز سے متعلق وزیر صحت کا اہم بیان
?️ 9 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں اومی کرون وائرس کے مشتبہ کیسز سے
دسمبر