امریکی حملے کے جواب میں ایران کے ردعمل پر عالمی تشویش میں اضافہ

ایران

?️

سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے حکم اور امریکا کو اس تنازع میں گھسیٹنے کے بعد خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے۔ اتوار کی صبح امریکی حملوں کے بعد، ماہرین نے تنازع کے پرامن حل کے لیے عالمی کوششوں کے ناکام ہونے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
واضح رہے کہ مبصرین کے مطابق، خطے میں بڑے پیمانے پر تصادم کا خوف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
امریکی خبر ایجنسی کے مطابق، ایران نے اتوار کے حملوں کے بعد واشنگٹن پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے ایک بڑی سرخ لکھ پار کرنے کا اقدام قرار دیا۔ اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں کہا کہ امریکہ نے سفارت کاری کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایرانی فوج جوابی کارروائی کا وقت، نوعیت اور پیمانہ طے کرے گی۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے بتایا کہ اس وقت مشرق وسطیٰ میں ہزاروں امریکی فوجی تعینات ہیں، جنہیں تہران کے متعدد حکام، بشمول رہبر ایران کے مشیر علی اکبر ولایتی، نے ایرانی مسلح افواج کے لیے جائز ہدف قرار دیا ہے۔
ایجنسی کے تجزیہ کار کے مطابق، امریکہ نے اتوار کے حملے کے ساتھ ایک ایسی جنگ میں قدم رکھ دیا ہے جس سے وہ دہائیوں سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا، اور اب شاید ایک طویل اور غیرمتوقع تنازع میں گھر چکا ہے۔
مصنف نے ایران کے پاس موجود اختیارات جیسے خطے میں موجود امریکی فوجیوں کو نشانہ بنانا، ہرمز کے آبنائے کو بند کرنا، اور اپنے جوہری پروگرام کو جاری رکھنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 13 جون سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں اور ایران کے زیرزمین جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کے لیے امریکہ کو شامل کرنے پر زور دیا جا رہا ہے، حالانکہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ تہران فعال طور پر جوہری بم بنانے کی کوشش نہیں کر رہا۔
رپورٹ کے مصنف کے مطابق، موجودہ صورتحال اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے لیے دہائیوں پر محیط اس مہم کی تکمیل ہے جس کا مقصد امریکہ کو اسرائیل کے دشمن پر حملہ کرنے پر مجبور کرنا تھا۔ آخر کار، انہوں نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد ٹرمپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا فیصلہ تاریخ بدل دے گا۔
ایجنسی نے اختتام پر نوٹ کیا کہ نیتن یاہو کی امریکہ کو اس تنازع میں شامل کرنے کی کوششیں اس وقت ہو رہی ہیں جب اسرائیل خود جوہری ہتھیار رکھتا ہے، لیکن اس کا اعتراف کبھی نہیں کیا۔

مشہور خبریں۔

غزہ کے بچوں کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت

?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ نے قابض حکومت کے محاصرے

اسرائیل کی بحری ناکہ بندی 

?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: اسرائیلی بحریہ کے سابق کمانڈر ایلیزر ماروم نے کہا کہ ابھی

ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس پر سماعت براہِ راست نشر کی جائے، بلاول بھٹو کی سپریم کورٹ میں درخواست

?️ 11 دسمبر 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول

صیہونی حکومت کے جرائم صرف استقامت کی توسیع کا سبب

?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن خالد

الیکشن کمیشن کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو کروانے کا حکم

?️ 30 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان

ہندوستان روس کے ساتھ دفاعی تعاون جاری رکھے گا

?️ 29 نومبر 2025 ہندوستان روس کے ساتھ دفاعی تعاون جاری رکھے گا راجیش کمار

امریکہ میں فائرنگ کا نہ رکنے والا سلسلہ، مسلح شخص نے بچے سمیت 4 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا

?️ 1 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ میں گزشتہ کچھ برس میں وقتاً فوقتاً ہونے والے

افغان صدر اشرف غنی نے امریکا کے پیش کردہ امن منصوبے کو غیرجمہوری اور بیہودہ قرار دیتے ہوئے ٹھکرا دیا

?️ 23 مارچ 2021کابل (سچ خبریں) افغان صدر اشرف غنی نے امریکا کے پیش کردہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے