سچ خبریں: عوامی مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر، شیخ رشید نے بیان دیا ہے کہ جو بھی اس حکومت کے ساتھ مذاکرات کرے گا، وہ شرمندگی کا سامنا کرے گا۔
اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بعد خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے حالات بھی بگڑ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا حکومت کے ساتھ مذاکرات میں نہ بیٹھنے کا اعلان
شیخ رشید نے کہا کہ امریکہ میں جن ارکان نے قرارداد پاس کی، وہ فارم 47 والے نہیں ہیں۔ انہوں نے پیشگوئی کی کہ اگلے ماہ کے آخر تک نواز شریف بھی اپنا موقف تبدیل کر لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اصل مذاکرات فوج کے ساتھ ہونے چاہئیں، ایک درمیانی راستہ نکالا جانا چاہیے، اور چوروں، ڈاکوؤں اور ناقص بجٹ پیش کرنے والوں کو عہدے سے ہٹایا جانا چاہیے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی
شیخ رشید نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کیا جانا چاہیے، لیکن انہیں رہا نہیں ہونے دیا جائے گا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران ترسیلات زر میں 21.6 فیصد کمی
ستمبر
خطے میں امن کے لئے بین الاقومی کانفرنس 17 مارچ سے ہوگی
مارچ
مجھے پلاسٹک نہ کہا جائے، متھیرا کا جواب
مارچ
عمران خان کی نااہلی کے خلاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور
اکتوبر
3ہزار دن بعد یمن خطہ میں کہاں کھڑا ہے؟
جون
داعش کے سرپرستوں کے خلاف بولنا لبنانی وزیر خارجہ کو مہنگا پڑگیا
مئی
تحریک انصاف اور جے یو آئی کا پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مشترکہ جدوجہد پر اتفاق
نومبر
ایران کی علاقائی طاقت کے بارے میں اردن کا اظہار خیال
اپریل