🗓️
سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان رؤف حسن نے سپریم کورٹ سے مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما محمد زبیر کے انٹرویو کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھا کہ محمد زبیر کا بیان بانی پی ٹی آئی کے بیانیے کے مطابق ہے، ان کا اعترافی بیان کسی مہذب معاشرے میں ہوتا تو نوٹس لیا جاتا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی حکومت برطرف کرنے میں جنرل باجوہ سمیت چند جرنیلوں نے کردار ادا کیا، فواد چوہدری
ان کا کہنا تھا کہ محمد زبیر نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ختم کرنے کے لیے سازش ہوئی تھی، اور اس وقت کے آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے پی ٹی آئی حکومت کو گرانے کے لیے رابطہ کیا تھا۔
رؤف حسن کا کہنا تھا کہ محمد زبیر نے کہا کہ مریم نواز، نوازشریف، شہباز شریف بھی اس سازش میں شامل تھے۔ زبیر کا اعتراف بانی پی ٹی آئی کے بیان کو ثابت کرتا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت گرا کر مجرموں کا ٹولہ مسلط کیا گیا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ محمد زبیر کے انٹرویو کا ازخود نوٹس لے اور کمیشن آف انکوائری تشکیل دے۔
مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان کی خلاف ورزی کی گئی ہے، اور سازش میں ملوث افراد کو سزا دی جائے۔ آئین کی خلاف ورزی کا معاملہ نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
مزید پڑھیں: ملک میں توانائی کے موجودہ بحران کا ذمہ دار پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت ہے:شہباز شریف
رؤف حسن نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور 9 مئی کے ثبوت سامنے لائے جائیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی ہیرس پر تنقید؛ وجہ؟
🗓️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: 2024 کے انتخابات کے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلیفورنیا کے
اکتوبر
الشفاء کمپلیکس میں قابضین کے وحشیانہ جرائم
🗓️ 26 مارچ 2024سچ خبریں:غزہ شہر کے مغرب میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں غاصب صیہونی
مارچ
ایف آئی اے کی پی ٹی آئی کے خلاف تحقیقات جاری
🗓️ 25 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف آئی اے کی تحریک انصاف کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس
اگست
صیہونیوں کو ایک نئی وارننگ
🗓️ 21 نومبر 2023سچ خبریں:Kipa Hebrew ویب سائٹ نے لکھا بہت سے اقتصادی کارکن ہمیشہ
نومبر
برطانیہ میں مہنگائی کی حیران کن شرح
🗓️ 22 جون 2023سچ خبریں:برطانوی ادراۂ شماریات کا کہنا ہے کہ اس ملک میں کرائے
جون
نیب ترامیم کالعدم، 6 سابق وزرائے اعظم کے خلاف کرپشن کیسز دوبارہ کھلنے کا امکان
🗓️ 16 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نیب قوانین میں متنازع ترامیم کو کالعدم قرار
ستمبر
ترکی کی سیاست اور انتخابات دھندلے پن کا شکار
🗓️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں:2023 میں ترک جماعتوں کا سیاسی مقابلہ روایتی انتخابی مقابلے کے
دسمبر
رواں سال ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد
🗓️ 20 اگست 2023سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ اس سال کے آغاز
اگست