🗓️
لندن (سچ خبریں) برطانیہ میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہورہا ہے وہیں دوسری طرف حکومت کی جانب سے عوام کے لیئے ٹھوس اقدامات کیئے بغیر لاک ڈاؤن کرنے کے خلاف شدید احتجاج کیا جارہا ہے جس میں 42 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ترقی یافتہ ممالک بھی اب کورونا وائرس کی وجہ سے تاریخ کے مشکل ترین دورسے گزر رہے ییں، لوگوں کوکھانے پینے کے لیے کچھ نہیں مل رہا، کہیں فرانس میں کئی کئی کلومیٹر لمبی قطار میں لوگ کھانا لینے کے لیے کھڑے نظر آتے ہیں تو کہیں برطانیہ میں لوگ لاک ڈاون کی وجہ سے بھوک اور افلاس کا شکارہیں
دوسری طرف برطانوی شہریوں کی طرف سے یہ خبریں بھی موصول ہورہی ہیں کہ آج اتوار کے روز مظاہروں میں شدت آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس وقت صورت حال بڑی خراب ہے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں پولیس نے لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کے دوران کم از کم 42 افراد کو گرفتار کیا ہے، پولیس نے ہفتہ کے روز کہا کہ کوڈ 19 کے پروٹوکول کے مطابق گھر سے باہر احتجاج کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
برطانوی میڈیا نے لاک ڈاون کی وجہ سے بے بس شہریوں کی حالت زارکے بارے میں کچھ یوں لکھا ہے، اس کے باوجود لوگ ہائیڈ پارک میں جمع ہوئے اور مارچ کرتے ہوئے وہائٹ ہال اور پارلیمنٹ ہاؤس کی سرکاری عمارتوں کی طرف بڑھنے لگے۔
برطانوی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ بیشتر لوگوں کو کوڈ قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
خیال رہے ریلی سے قبل 60 سے زیادہ ممبران پارلیمنٹ نے وزیر داخلہ پریتی پٹیل کو کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کو ختم کرنے کے لئے لکھا تھا۔
دوسری طرف حکام کے مطابق اس وقت ہرطرف بھوک افلاس کی وجہ سے لوگ ایک ایک لقمے کوترس رہے ہیں اور کھانے کے لیے ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
صہیونی جیلیں فلسطینی بچوں کے لیے ذبح خانے
🗓️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:بچوں کی قاتل صیہونی حکومت فلسطینی بچوں کو بھی نہیں بخشتی
دسمبر
شام میں موجود خطرناک ٹائم بم؛عراقی پارلیمنٹ رکن کی زبانی
🗓️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے رکن نے بغداد کی جانب سے شام کو
جنوری
حزب اللہ کے ڈرون اور میزائل کہاں تک پہنچ چکے ہیں؟
🗓️ 11 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی ذرائع نے تسلیم کیا ہے کہ حزب اللہ نے
جون
کراچی: پاک بحریہ کی پہلی سی گارڈ مشق کا انعقاد
🗓️ 13 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کارڈیشین کے زیر انتظام پاک
جنوری
اکتوبر میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 7.17 فیصد ہوگئی
🗓️ 1 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں دوبارہ مہنگائی میں اضافے کا رجحان
نومبر
تمام منحرف ارکان تاحیات نااہل ہوں گے:فواد چوہدری
🗓️ 20 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے
مارچ
ہم یوکرین میں ریفرنڈم کے نتائج کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے: بائیڈن
🗓️ 1 اکتوبر 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ واشنگٹن یوکرین کے مشرقی
اکتوبر
رئیل می کا سی 67 پاکستان میں متعارف
🗓️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی نے مڈ رینج کا
جنوری