🗓️
سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا، اور عام شہریوں کو انصاف دینے کے وعدے کیے جا رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں چیف منسٹر سولر پینل فنانسنگ اسکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ بجلی کے بل اب کسی کے لیے بھی ادا کرنا ممکن نہیں رہا، یہ بل غریب لوگوں کے لیے ہی نہیں، بلکہ ہر ایک کے لیے ایک مصیبت بن چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس وصولی کیس، سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دور حکومت میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا گیا اور بجلی کے نرخ بھی کنٹرول میں رکھے گئے۔ 2017 تک بجلی کے بل کم اور ڈالر کا نرخ نیچے تھا، مگر 2018 کے بعد سے حالات بگڑ گئے اور غریب عوام پس کر رہ گئے۔
سابق وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سڑک پر چلتے شخص کو انصاف کی پیشکش کی جا رہی ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ ملک کے ساتھ ظلم کرنے کی ضرورت کیا تھی؟ انہوں نے یاد دلایا کہ ان کی حکومت نے آئی ایم ایف کو واپس بھیج دیا تھا، مگر بعد میں اسے کون واپس لے کر آیا، سب جانتے ہیں۔
مزید پڑھیں: صارفین کو بجلی کے بلوں کی اقساط پر 14 فیصد سود ادا کرنا ہوگا
نواز شریف نے کہا کہ ملک کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا، ترقی کرتا ہوا ملک مشکلات کا شکار ہو گیا ہے۔ انہوں نے فیصلے کرنے والوں سے اپیل کی کہ وہ عوام کی پرواہ کریں اور ریلیف کے لیے جو بھی اقدامات ضروری ہیں، وہ کریں۔
مشہور خبریں۔
انتخابی نتائج مسترد، نواز شریف کو اپوزیشن میں ساتھ بیٹھنے کی دعوت دیتا ہوں، مولانا فضل الرحمٰن
🗓️ 14 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل
فروری
حماس کا غزہ کے ساتھ عالمی یکجہتی کا اعلان کرنے کا مطالبہ
🗓️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: تین روزہ کال کے دوران فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک
نومبر
الیکٹرانیک مشین ہی انتخابات کو شفاف کو بنا سکتی ہے
🗓️ 13 ستمبر 2021فیصل آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر
ستمبر
رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کو مسجد اقصیٰ میں 80 ہزار فلسطینیوں نے نماز ادا کی
🗓️ 23 مارچ 2025سچ خبریں: یروشلم میں محکمہ اوقاف اسلامی نے اعلان کیا کہ تقریباً
مارچ
قدس کی حقیقیت کو بدلنے میں صیہونی حکومت کی کوششیں ناکام
🗓️ 3 مارچ 2022سچ خبریں: حماس نے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونیوں کے جارحانہ اقدامات
مارچ
ہمارے پاس گیس اورتوانائی نہیں ہے۔مصدق ملک
🗓️ 25 جون 2022کراچی(سچ خبریں)وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کاکہناہے کہ ہمارے پاس گیس اور توانائی
جون
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ نہ سنایا جاسکا
🗓️ 23 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب
دسمبر
فضل الرحمان اور نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
🗓️ 22 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے
جولائی