الجزائر کے مالی، نائجر اور برکینا فاسو کے ساتھ سفارتی تعلقات مزید کشیدہ  

الجزائر کے مالی، نائجر اور برکینا فاسو کے ساتھ سفارتی تعلقات مزید کشیدہ  

🗓️

سچ خبریں:مالی کا ایک مسلح ڈرون الجزائر کے فضائی حدود میں گرایا گیا ہے، جس کے بعد مالی، نائجر اور برکینا فاسو نے اپنے سفیروں کو الجزائر سے واپس بلانے کا فیصلہ کرکے اس خطے میں سفارتی کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔  

روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الی کا ایک مسلح ڈرون الجزائر کے فضائی حدود میں گرایا گیا ہے، جس کے بعد مالی، نائجر اور برکینا فاسو  تنیوں فوجی حکومتوں والے ان ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں الجزائر پر مالی کے ڈرون کو جان بوجھ کر گرانے کا الزام عائد کیا تھا۔
یاد رہے کہ الجزائر نے یکم اپریل کو بغیر کسی تفصیل کے صرف یہ اعتراف کیا تھا کہ اس نے ایک مسلح جاسوسی ڈرون کو اپنے فضائی حدود میں گرایا ہے۔
مالی کے خارجہ امور کے وزارت نے ایک علیحدہ بیان میں کہا کہ ان کے حکام یقینی طور پر اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ الجزائر نے اس ڈرون کو پہلے سے طے شدہ دشمنی کی نیت سے گرایا ہے۔
بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ ڈرون کے ملبے کو دونوں ممالک کی سرحد کے جنوب میں 9.5 کلومیٹر کے فاصلے پر پایا گیا ہے، اور ثبوت سے پتہ چلتا ہے کہ اسے زمین سے ہوا یا ہوا سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل سے گرایا گیا تھا۔
مالی نے اس واقعے کو ایک بے مثال جارحیت قرار دیتے ہوئے الجزائری حکام کے جارحانہ، غیر دوستانہ اور توہین آمیز اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مشہور خبریں۔

سندھ: پیر سے فائزر ویکسین لگانے کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

🗓️ 19 جون 2021کراچی (سچ خبریں) صوبائی  محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں پیر سے

شیخ حسینہ کے ایک لفظ نے ان کے 16 سالہ اقتدار کو کیسے مٹی میں ملا دیا؟

🗓️ 7 اگست 2024سچ خبریں: 16 سال سے اقتدار میں رہنے والی بنگلہ دیش کی

جب تک صیہونیت موجود ہے، جنگ جاری رہے گی:جہاد اسلامی

🗓️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل نے اس بات پر

قیدیوں کے تبادلے کے نئے دور کی تفصیلات

🗓️ 22 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے پینتیسویں

فواد چوہدری کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس

🗓️ 21 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی

تمام منحرف ارکان تاحیات نااہل ہوں گے:فواد چوہدری

🗓️ 20 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے

مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

🗓️ 29 مئی 2022سچ خبریں:  بعض عرب ذرائع نے اتوار کی صبح اطلاع دی ہے

پنجاب کی چھ جامعات کے مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتی پر گورنر ہاؤس کو تحفظات

🗓️ 29 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کی چھ جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے