مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے: حریت کانفرنس

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے: حریت کانفرنس

🗓️

سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو ہٹ دھرمی چھوڑ کر مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضۃ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کے منافی ہیں۔

حریت کانفرنس نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارتی آئین کی دفعہ 370 اور 35A کی منسوخی کے اقدامات کو واپس لینے اور مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے عمل کو روکنے کے لئے بھارتی حکومت پر دبائو ڈالے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے اس بیان پر اطمینان کا اظہار کیا کہ جب تک بھارت 5اگست 2019کے اقدامات کو واپس نہیں لینا اس کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے صوبہ جموں کے صدر میر شاہد سلیم نے جموں میں جاری ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور انسانی حقوق کے دیگر اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے فسطائی رویے کا نوٹس لیں جس سے کشمیریوں کے جان و مال اورعزت و آبرو کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر ی عوام حق خودارادیت کے حصول کے لئے ایک جائز جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔

دریں اثناء تحریک وحدت اسلامی کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان 2018 میں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے کشمیر کاز کو مؤثر انداز میں اجاگر کررہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ایک تنازعہ ہے اور بھارت یکطرفہ اقدامات سے اس کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا۔

انہوں نے دنیا پر زوردیاکہ وہ بھارت پر دبائو ڈالے کہ وہ 5 اگست 2019 کے اقدامات کو واپس لے اورتنازعہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ بامعنی بات چیت شروع کرے۔

مشہور خبریں۔

سیاسی عدم استحکام کے سبب اقتصادی بحران بڑھ گیا

🗓️ 9 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صنعتکاروں اور تجزیہ کاروں نے سیاسی مظاہروں اور

ہم گیس نکالنے کے حوالے سے اپنے مفادات کے مطابق کام کرتے ہیں: تل ابیب

🗓️ 10 جون 2022سچ خبریں:  اسرائیلی وزیر خزانہ ایویگڈور لائبرمین نے لبنانی حزب اللہ کے

صیہونی رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی تصویروں سے بھی ڈرتے ہیں

🗓️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: شائع شدہ میڈیا رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی

امریکہ اور یورپ فلسطین سے توجہ ہٹانے کے درپے:روس

🗓️ 30 اکتوبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے امریکہ اور یورپ کو

تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کا ڈی نوٹیفائی نوٹیفکیشن جاری

🗓️ 23 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی

الوداع افغانستان، ہم جارہے ہیں لیکن جاتے جاتے بھی دہشت گردی پھیلا کر جائیں گے

🗓️ 2 جون 2021(سچ خبریں) امریکا نے اگرچہ شدید ذلت و خواری، بے بسی اور

اپوزیشن نے وزیردفاع کی تقریر میں خلل کیوں ڈالا؟

🗓️ 26 جون 2024سچ خبریں: وزیر دفاع خواجہ آصف کی تقریر کے دوران سنی اتحاد

ایران اپنے میزائل اور ڈرون انڈر گراؤنڈ کیوں بنا رہا ہے؟

🗓️ 25 اگست 2022سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران کی جانب سے اپنے زیر زمین میزائل اڈوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے