ای سی سی کی جانب سے  بھارت سے چینی، کپاس اور سوتی دھاگہ منگوانے کی اجازت مل گئی

ای سی سی کی جانب سے  بھارت سے چینی، کپاس اور سوتی دھاگہ منگوانے کی اجازت مل گئی

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں 30 جون 2021 تک بھارت سے درآمد کی منظوری دی گئی، پاکستان کو کمی پورا کرنے کے لیے کپاس درآمد کرنی پڑے گی بھارت سے کپاس اور دھاگے کی درآمد سستی پڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق  اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کی جانب سے بھارت سے چینی، کپاس اور سوتی دھاگہ منگوانے کی اجازت مل گئی ہے ، کمیٹی نے نجی شعبے کو بھارت سے چینی درآمد کرنے کی بھی اجازت دیدی ای سی سی وزارتوں کی تکنیکی ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دی۔

پاکستان میں کپاس کی سالانہ کھپت ایک کروڑ 20 لاکھ سے ڈیڑھ کروڑ گانٹھیں ہیں اس سال کپاس کی پیداوار میں تاریخی کمی کا تخمینہ ہے پاکستان، امریکہ، بھارت اور افغانستان سمیت دیگر ممالک سے کپاس درآمد کرتا ہے.

خیال رہے کہ پاکستان نے اگست 2019 میں بھارت کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو معطل کر دیا تھا وزیرخزانہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اسٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک پربھی غور کیا گیا اجلاس میں وزیراعظم کم لاگت ہاﺅسنگ اسکیم کیلئے 2 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری، پی آئی اے کی تنظیم نو، روز ویلٹ ہوٹل کیلئے مالی سپورٹ پر بھی غور ہوا۔

وفاقی وزیر برائے خزانہ حماد اظہر کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی اجلاس کے دوران 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ ای سی سی اجلاس کے دوران ای سی سی میں اسٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک 2020-25 پر غور کیا گیا جبکہ پنک راک سالٹ کی جغرافیائی حقوق کی رجسٹریشن کے لیے سمری بھی پیش کی گئی۔

مشہور خبریں۔

ایف بی آئی کا امریکہ میں خانہ جنگی کا انتباہ

🗓️ 16 اگست 2022سچ خبریں:ایف بی آئی اور امریکی قومی سلامتی کے محکمے نے فلوریڈا

روس نے یوکرین کے الزامات پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا

🗓️ 4 اپریل 2022سچ خبریں:  اقوام متحدہ میں ماسکو کے ایلچی نے روسی حکام کے

سعودی ولی عہد نے متحدہ عرب امارات کے خلاف کیا کہا؟

🗓️ 20 جولائی 2023سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ سعودی ولی عہد محمد

مقتدی صدر کا سیاست سے کنارہ کشی کرنے کا اعلان

🗓️ 30 اگست 2022سچ خبریں:عراق کی صدر تحریک کے سربرہ مقتدی صدر نے سیاست کی

فیض آباد دھرنا کمیشن میں سابق سربراہ آئی ایس آئی فیض حمید کی پیشی کا امکان

🗓️ 2 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیض آباد دھرنا کمیشن میں انٹر سروس انٹیلی

دنیا کی نصف آبادی تاحال اسمارٹ فون سے محروم

🗓️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: موبائل اور انٹرنیٹ کے استعمال کے اعداد و شمار پر

انسانی حقوق کی تنظیموں کا فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف وزری بند کرنے کا مطالبہ

🗓️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:انسانی حقوق کے گروپوں نے ایک امریکی کمپنی سے مطالبہ کیا

پنجاب حکومت کا کان کنوں کے تحفظ کے لیے اہم قدم

🗓️ 19 ستمبر 2021لاہور ( سچ خبریں) پنجاب حکومت نے کان کنوں کا تحفظ یقینی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے