پشاور دھماکا:مقدمہ کے اندراج کیلئے سی ٹی ڈی کو خط لکھ دیا گیا۔

🗓️

(سچ خبریں)پشاور کی جامع مسجدکوچہ رسالدار میں جمعہ کے روز ہونے والے خودکش دھماکے میں اب تک 57 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 190 سے زائد زخمی  ہیں جبکہ پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسسز نےمسجد کا محاصرہ کررکھا ہے اور اس میں کسی کو داخلے کی اجازت نہیں۔

شہر  کی فضا سوگوار ہے اور جاں  بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ و تدفین کا سلسلہ بھی جاری  ہے جب کہ  پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نےمسجد کا محاصرہ کررکھا ہے اور اس میں کسی کو داخلے کی اجازت نہیں۔

پشاور دھماکے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے محکمہ انسداد دہشتگردی کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے  جو ایس  ایچ او کی مدعیت میں جاری کیا گیاہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور نے مسجد میں داخل ہونے سے پہلے پولیس اہلکاروں کونشانہ بنایا اور حملہ آور نے مسجد کے اندر نمازیوں پر فائرنگ کی  پھر خودکش دھماکا کیا، دھماکے سے مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ مسجد کوچہ رسالدار میں خودکش حملہ تقریباً ایک بجکر 55 منٹ پر ہوا جس میں حملہ آور نے پہلے فائرنگ کی اور  پھر مسجد کے اندر جاکر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

رپورٹس کے مطابق  وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان سمیت دیگر حکام نے پولس لائنز میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 57 افراد شہید جبکہ 197 زخمی ہوئے۔

مشہور خبریں۔

مسلمان افغانستان کے عوام کو تنہا مت چھوڑیں:آیت اللہ سیستانی

🗓️ 10 مئی 2021سچ خبریں:عراقی شیعوں کے مرجع اعلی آیت اللہ سیستانی نے کابل میں

سوڈان کے بارے میں بارے میں اقوام متحدہ کا بیان

🗓️ 20 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کل پیر کو

پشاور دھماکے کے بعد وزیر داخلہ کی وزیراعظم کو بریفنگ

🗓️ 4 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرداخلہ نے پشاور واقعے سے متعلق وزیراعظم کو

لی پین کی روس کی توانائی پر پابندی کی مخالفت

🗓️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:  فرانس کی صدارتی امیدوار میرین لی پین نے منگل کو

عراق میں امریکی فوج کی موجودگی کے بارے میں عراقی وزیر خارجہ کا بیان

🗓️ 3 مارچ 2024سچ خبریں: عراقی وزیر خارجہ نے اس ملک میں تعینات امریکی فوج

صیہونی جیلوں میں 40 فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال

🗓️ 26 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی جیلوں میں40 فلسطینی قیدی جیلوں کی صورتحال اور فلسطین لبریشن

طالبان کی صیہونی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دینےکی تردید

🗓️ 18 اگست 2021سچ خبریں:طالبان کے رکن سہیل شاہین کے صیہونی نیوز چینل کو دیے

سینٹ پیٹرزبرگ میں جنگی رپورٹر کے قتل پر روسی حکومت کا ردعمل

🗓️ 6 اپریل 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے سینٹ پیٹرزبرگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے