بائیڈن کا یوکرائنی عوام کو ایرانی کہہ کر خطاب

جوبائیڈن 

🗓️

سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن  نے کانگریس سے اپنے پہلے سالانہ خطاب میں یوکرائن کے عوام کوغلطی سے ایرانی عوام کہہ کر خطاب کیا۔
روسی خبر رساں ایجنسی تاس کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن، جنہیں اپنے بیانات میں متعدد غلطیاں کرنے پر میڈیا کی جانب سے طنز کا نشانہ بنایا گیا، نے کانگریس سے اپنے پہلے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں ایک اور غلطی کی اور یوکرائنی عوام کو ایرانی عوام کہا، امریکی صدر نے اپنے ملک کی کانگریس میں غلطی سے یوکرائنیوں کو ایرانی کہہ کر مخاطب کیا۔

انہوں نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ٹینکوں سے کیف کا محاصرہ تو کر سکتے ہیں، لیکن وہ کبھی بھی ایرانی عوام کے دلوں اور روحوں پر قبضہ نہیں کر سکتے،امریکی کانگریس سے اپنے پہلے خطاب میں امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرائن پرروس کے فوجی آپریشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرائن میں فوجی آپریشن کا حکم دے کر سنگین غلط فہمی کی اور آزاد دنیا کی بنیادیں ہلانے کی کوشش کی۔

بائیڈن نے بالواسطہ طور پر پیوٹن کو ڈکٹیٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری تاریخ میں، ہم نے یہ سبق سیکھا ہے کہ جب آمر اپنی جارحیت کی قیمت ادا نہیں کرتے ہیں تو وہ مزید افراتفری پھیلاتے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

افریقی رہنماؤں نے استعمار کا مقابلہ کیسے کیا؟

🗓️ 13 اگست 2023سچ خبریں: افریقہ میں نوآبادیاتی مخالف تحریکیں 19ویں صدی کے آخر اور

سعودی عرب تیل کی پیداوار کم کرکے امریکہ سے دور رہنے کا خواہاں: رائے الیوم

🗓️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:اوپیک کے کچھ ممبران نے کل اعلان کیا کہ وہ اپنی

حکومت کی مشکلات میں اضافہ

🗓️ 22 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) حکومتی اتحاد مین شامل جماعتوں کے وعدے پورے نہ

موسمیاتی تبدیلی کے سبب پاکستان، ملاوی میں ملیریا کے کیسز میں اضافہ

🗓️ 24 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملیریا کے عالمی دن 25 اپریل سے قبل ایک

گردے کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث ڈاکٹر قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے ’ٹیسٹ کیس‘ بن گیا

🗓️ 3 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث

جمال خاشقجی کی طرز پر ایک اور سعودی حکومت مخالف کا قتل

🗓️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:سوشل میڈیا پر سرگرم سعودی کارکنوں نے لبنان میں سعودی عرب

پاکستان کا عدالت کی طرف سے یاسین ملک کو سزائے موت دلوانے کی بھارتی حکومت کی کوشش پر اظہار تشویش

🗓️ 1 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے عدالت کے ذریعے ممتاز کشمیری رہنما

یہ تاثر درست نہیں کہ عدالتیں اداروں کے دباؤ میں کام کر رہی ہیں

🗓️ 20 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق لاہور میں دو روزہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے