🗓️
سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے آسمانوں میں حزب اللہ کے "حسان” ڈرون کے کامیاب آپریشن کے بعد، صیہونی حکومت کے ماہرین ، تحقیقی اور حفاظتی مراکز لبنانی مزاحمتی تحریک کے ڈرونز سےمعلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
صیہونی حکومت نے خاص طور پر سنہ 2000 اور 2006 میں لبنانی مزاحمت کے خلاف بھاری شکست کے بعد اپنی توجہ حزب اللہ کی فوجی طاقت بالخصوص اس کے میزائل اور ڈرونز کی طرف مبذول کر لی ہے، صہیونیوں کا خیال ہے کہ لبنانی اسلامی مزاحمتی تحریک کی فوجی طاقت کا ایک بڑا حصہ ڈرونز سے متعلق ہے جو مقبوضہ علاقوں میں حساس مشن انجام دے سکتے ہیں اور اسرائیل کی فضائی برتری کو چیلنج کر سکتے ہیں۔
الخندق ویب سائٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ماہرین اور مبصرین کا اندازہ ہے کہ اس علاقے میں حزب اللہ کی کوششیں 2004 سے جاری ہیں، الما انسٹی ٹیوٹ (صیہونی مرکز برائے سکیورٹی چیلنجز ریسرچ سینٹر) کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے پاس 2000 ڈرونز ہیں، جنہیں وہ فوٹو گرافی کے مشن، انٹیلی جنس معلومات اکٹھا کرنے اور بعض صورتوں میں جارحانہ مشنوں کے لیے استعمال کرتی ہے۔
انھوں نےحزب اللہ کی ڈرون طاقت کے بارے میں اپنے جائزوں میں صیہونیوں کے خلاف کی جانے والی کئی اہم کارروائیوں کی طرف اشارہ بھی کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
پاک ترک دفاعی تعاون
🗓️ 26 جنوری 2021برادر مسلم ملکوں پاکستان اور ترکی کے درمیان بیشتر علاقائی اور بین
جنوری
یمن نے 2024 میں امریکہ اور اسرائیل کو کیسے ناک رگڑائی؟
🗓️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج، جو ایک دہائی سے جنگ اور پابندیوں
جنوری
کابل نے وائس آف امریکہ کو بند کیا
🗓️ 11 فروری 2023سچ خبریں:افغانستان جرنلسٹس سینٹر نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ریڈیو
فروری
ایران میں بدامنی کے لیے وائٹ ہاؤس کی حمایت
🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے منگل کو
اکتوبر
ہمیں ایماندار ججز چاہئیں، عمران دار نہیں، مریم نواز
🗓️ 20 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز
فروری
افغانستان ہمارا دشمن نہیں ہے، اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں، عمران خان
🗓️ 18 مارچ 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین
مارچ
نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس آج بعد دوپہر وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا:فواد چوہدری
🗓️ 31 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ
مارچ
امریکی کانگریس پر حملہ نیٹو اقدار پر حملہ تھا: اسٹولٹن برگ
🗓️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن کے سکریٹری جنرل نے ایک انٹرویو میں
نومبر