وزیراعظم نے تحریک انصاف کی مرکزی تنظیم کا  اہم اجلاس طلب کر لیا

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں)پی ٹی آئی حکومت کے خلاف اپوزیشن کے رابطے تیزی  آتے ہی  وزیراعظم عمران خان بھی متحرک ہوگئے  وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی مرکزی تنظیم کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا، جس میں اتحادیوں سے رابطوں پر مشاورت اور اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں اتحادیوں سے رابطوں پر مشاورت اور اہم فیصلے کیے جائیں گے۔اجلاس میں عوامی رابطہ مہم کوآگے بڑھانے کیلئے تجاویز سمیت پیپلزپارٹی اور جے یوآئی ف کے لانگ مارچ پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، پرویز خٹک، شفقت محمود، فرخ حبیب، علی زیدی، قاسم سوری، خسرو بختیار شرکت کریں گے۔دوسری جانب وزیراعظم نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس بھی آج دوپہر ایک بجے طلب کرلیا ہے ، جس میں وزیراعظم ترجمانوں کو گائیڈ لائنز فراہم کریں گے۔

یاد رہے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے لئے پی ڈی ایم نے حکومت کی اتحادی جماعتوں کواعتماد میں لینے کیلئے جرگہ بلانے کا اعلان کردیا ہے، جرگہ حکومتی اتحادیوں کو قائل کرے گا۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جب تک ووٹ پورے نہیں ہوتے جلد بازی نہیں کرنی، امپائر ہوتا ہی نیوٹرل ہے، حکمران اب اپنے آقاؤں پربھی بوجھ بن گئے ہیں، وزرا کو تمغے دینا اشارہ ہے کھیل ختم ہوگیا۔

 

 

مشہور خبریں۔

حکومت کا اصل کام عوام کے لئے آسانی پیدا کرنا ہے: وزیراعظم

🗓️ 14 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کا

اماراتی شاہی خاندان میں قدرت کی جنگ عروج پر

🗓️ 25 جولائی 2021سچ خبریں:میڈیا رپورٹس سے متحدہ عرب امارات کے حکمران خاندان کے مابین

عمران خان نے انٹراپارٹی الیکشن نہ کروانے شوکاز کا جواب دے دیا

🗓️ 25 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے

حزب اللہ کے خوف سے تل ابیب گیس نکالنا بند کردے گا : صہیونی میڈیا

🗓️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں:     اسرائیلی میڈیا نے کل پیر کو اعلان کیا کہ

پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی

🗓️ 3 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے ملک بھر میں ایک

اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں کا راز کیا ہے ؟

🗓️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جوہری

8ماہ سے جاری ظلم کے باوجود اسرائیل کی خون بہانے کی پیاس ختم نہیں ہوئی، وزیر اعظم

🗓️ 31 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

نیتن یاہو نے غزہ میں کیا کیا ہے؟ امریکی سینیٹر کی زبانی

🗓️ 1 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر نے اس بات پر زور دیا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے