نوازشریف کو بیرون ملک جانے دینے کا فیصلہ کس کا تھا

اسد عمر

🗓️

لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ نوازشریف کو بیرون ملک جانے دینے کا فیصلہ سو فیصد عمران خان کا تھا۔انہوں نے پروگرام نیا پاکستان میں اینکر شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ جب تک عوام کی طاقت عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

عمران خان پر سب سے زیادہ یہ تنقید ہوتی تھی کہ وہ سیاسی نہیں ہے، ملک کو ساتھ لے کر نہیں چل سکتا،وہ اپنی مرضی کرتا ہے اور کسی کی نہیں سنتا،آپ خود بتا دیں آخری دفعہ ملک میں کون سی سی ایسی حکومت آئی تھی جس کا عدلیہ کے ساتھ بھی بہترین ورکنگ تعلق رہا،اس کی فوج کے ساتھ بھی بہترین ورکنگ ری لیشن شپ چل رہی ہے اور وہ فیصلے بھی اپنی مرضی کے مطابق کر رہا ہے،اس کی پہلے مثال نہیں ملتی۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ نوازشریف کو بیرون ملک جانے دینے کا فیصلہ سو فیصد عمران خان کا تھا،میں اس کمرے میں موجود تھا جہاں پر یہ فیصلہ ہوا۔

اسد عمر نے مزید کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم مسلم لیگ ن کے چار لوگ ملے ہیں یا نہیں ملے ہیں۔
انہوں نے پروگرام نیا پاکستان میں اینکر شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن میں قیادت کے لیے رسہ کشی چل رہی ہے ،ایک طرف مریم نواز ہیں تو دوسری طرف شہباز شریف ہیں۔ دونوں کی سیاست کی اپروچ میں بہت واضح فرق ہے۔اسد عمر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف میں کسی گروپ کی ٹسل نہیں چل رہی ہے، پہلے پارٹی کے اندر گروپس کی آپس میں چپکلش کی خبریں آتی تھی اب وہ بھی نہیں آتی ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کا متبادل کوئی نہیں ،کسی کو شک ہے تو زور آزمائی کر لے۔تحریک انصاف کا 99 فیصد ووٹ عمران خان کے نام آتا ہے۔

مشہور خبریں۔

شہریوں کی حفاظت، حکومت کی اولین ذمہ داری ہے:وزیراعلیٰ سندھ

🗓️ 21 فروری 2022کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے

قرآن پاک کی بے حرمتی کو روکنے کے لیے عراقی وزیر خارجہ کی 5 تجاویز

🗓️ 1 اگست 2023سچ خبریں:عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن

احمد علی اکبر طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار

🗓️ 25 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف ڈراما پری زاد کے نامور اداکار احمد علی

فلڈ کمیشن کو ایک ماہ میں دریاؤں اور آبی گزرگاہوں کے راستوں سے تجاوزات ختم کرانے کی ہدایت

🗓️ 25 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل نے

بعض عناصر نوجوانوں کو مذہبی اور سیاسی انتہاپسند بنانا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

🗓️ 6 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا

ریاض اجلاس کے بعد امریکہ سعودی تعلقات کی کیا صورتحال ہوگی؟

🗓️ 14 دسمبر 2022سچ خبریں:ریاض میں اجلاس کے بعد چین اور سعودی عرب کے درمیان

لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور دہشت پھیلانے کے مقاصد

🗓️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے لبنان کے جنوبی علاقوں کے خلاف اپنی جارحیت

وہ فلسطینی قیدی جسے اس کے گھر والے بھی نہیں پہچان سکے

🗓️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:اسرائیلی ریاست نے فلسطینی قیدی خلیل براقہ کو چار ماہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے