🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی نااہلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار فدا اللہ کی نااہلی کی درخواست مسترد کر دی۔دوران سماعت فدا اللہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو نااہل قرار دیا جائے کیونکہ انہوں نے اپنے خطاب میں اپنے 16 رکن قومی اسمبلی کے بک جانے کا انکشاف کیا تھا۔
انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ کے حوالے سے کہا کہ شیخ رشید نے اعتراف کیا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ وہ بکنے والے 16 رکن قومی اسمبلی کون ہیں۔درخواست گزار نے مزید کہا کہ شیخ رشید نے تسلیم کیا تھا کہ اگر نام لے لیا تو تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوجائے گی۔جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ یہاں سیاسی تقریر نہ کریں بلکہ قانونی حوالہ پیش کریں۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کہاں کے رہائشی ہیں اور وہاں کے رکن اسمبلی کس جماعت سے ہیں؟وزیر اعظم عمران خان اور شیخ رشید کو نااہل قرار دینے والے درخواست گزار فدا اللہ نے کہا کہ میں لکی مروت سے ہوں اور رکن اسمبلی مسلم لیگ (ن) سے ہیں۔بعدازاں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار فدا اللہ کی درخواست مسترد اس ریمارکس کے ساتھ مسترد کی کہ ان سے کہیں کہ وہ درخواست دائر کریں۔
خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ عدالت کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کی گئی ہو۔24 ستمبر 2018 کو سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کاغذات نامزدگی میں بیٹی ظاہر نہ کرنے کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کردی تھی۔درخواست میں صادق اور امین نہ ہونے کی بنیاد پر عمران خان کی تاحیات نااہلی کی استدعا کی گئی تھی۔
مشہور خبریں۔
یمن کے خلاف جنگ میں امریکہ کا کتنا نقصان ہو اہے ؟ امریکی اخبار کی رپورٹ
🗓️ 13 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی اخبار دی نیشنل انٹرسٹ نے یمن کے خلاف جنگ
اپریل
بھارت جدوجہد آزادی کو دبانے کے لئے خواتین کے خلاف تشدد کو جنگی ہتھیار کے طورپر استعمال کر رہا ہے: حریت کانفرنس
🗓️ 23 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل
فروری
حملہ آور مذہبی انتہاپسند نہیں بلکہ تربیت یافتہ شوٹر تھا، عمران خان کا دعویٰ
🗓️ 12 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران
نومبر
پیٹرولیم کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہو گیا
🗓️ 17 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی
ستمبر
پاک افغان بارڈر پر کشیدگی: مذاکرات کیلئے علمائے کرام پر مشتمل وفد قندھار روانہ
🗓️ 20 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاک افغان بارڈر پر جاری تناؤ کا حل تلاش
دسمبر
جنوبی شام کو غیر مستحکم کرنے کے لیے تل ابیب کی نئی حکمت عملی
🗓️ 17 مارچ 2024سچ خبریں:شام کے شمال مغرب میں دہشت گرد گروہوں کے درمیان جھڑپوں
مارچ
جبری گمشدگی کیس: نگران وزیراعظم پیش نہ ہوئے، آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب
🗓️ 19 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلوچ طلبہ کی جبری
فروری
نیب نے پولیس اور رینجرز سے مددلینے کا فیصلہ کیا
🗓️ 23 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کی
مارچ