🗓️
سچ خبریں:یمن کی ایک ویب سائٹ نے متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے اتحاد نیز یمن میں ان کے مشترکہ اہداف کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل متحدہ عرب امارات کی آڑ میں یمن پر جارحیت کر رہا ہے۔
یمن کی موجودہ جنگ جو کہ تقریباً سات سال سے جاری ہے، کے دوران یمن کے اسٹریٹیجک علاقوں میں متحدہ عرب امارات کے پیچھے صیہونی حکومت کی موجودگی اور کردار کے بارے میں متعدد اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور اس موجودگی نیز کردار کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات یمن کے اسٹریٹیجک علاقوں میں فلسطین پر قبضہ کرنے کے لیے صیہونی حکومت کے طریقوں اور حکمت عملیوں پر عمل پیرا ہے اور باقاعدہ طور پر تل ابیب کے نقش قدم پر چل رہا ہے۔
یمن کی انصار اللہ نیوز سائٹ نے اس موضوع پر ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں عبدالرحمن مراد نے لکھا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور ان دونوں کا ایک ہی مقصد ہے یادوسرے لفظوں میں یہ ایک ہی حکومت اور ادارہ ہے، تاہم تل ابیب نقاب کے پیچھے ہے۔
انھوں نے مزید لکھا ہے اسرائیل خطے میں ایک عرب ملک کے معاملات پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے،مراد نے مزید لکھا ہے کہ ہم یمن میں اسرائیل کے ساتھ لڑ رہے ہیں ، تاہم اسرائیل متحدہ عرب امارات کی دیواروں کے پیچھےسے ہم سے لڑ رہا ہے جو ایک حقیقت ہے۔
انھوں نے کہا کہ یمنی عوام کی طرف سے دہرایا جانے والا نعرہ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ وہ وجودی جدوجہد کی بنیادی نوعیت سے آگاہ ہیں،ایک دن یہ بات واضح ہو جائے گی،اگرچہ حقیقت واضح ہے،تاہم بہت سے لوگ اب بھی اسے سمجھنا نہیں چاہتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
بیت المقدس میں موجود مقدس مقامات کی سرپرستی کا معاملہ، اردن نے اہم بیان جاری کردیا
🗓️ 14 مارچ 2021اردن (سچ خبریں) بیت المقدس میں موجود مقدس مقامات کی سرپرستی کے
مارچ
چیف الیکشن کمشنر کی جانب سےکہا گیا کہ یہ بات ثابت ہوگئی کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی۔
🗓️ 2 اگست 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی
اگست
20 سالہ فلسطینی قیدی صہیونی جیل میں شہید
🗓️ 17 اپریل 2025 سچ خبریں: 20 سالہ نابلس کا فلسطینی نوجوان مصعب عدیلی، صیہونی
اپریل
کشمیرکی آزادی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا:گورنر پنجاب
🗓️ 16 اکتوبر 2021اٹلی (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ
اکتوبر
صیہونی حکومت کا مصری اور عرب طلباء کو راغب کرنے کے منصوبہ
🗓️ 24 مئی 2023سچ خبریں:ہاریٹز اخبار کے اقتصادی ضمیمہ نے اعلان کیا کہ اسرائیل ایک
مئی
دنیا میں اسلام فوبیا سے نمٹنے کے لیے اسلامی تنظیموں کی مہم
🗓️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:ملائیشیا میں اسلامی تنظیموں کے ایک گروپ نے دنیا میں اسلامو
جولائی
اشیا کی برآمدات میں مسلسل چھٹے مہینے اضافہ، فروری میں 17.5 فیصد بڑھیں
🗓️ 2 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی اشیا کی برآمدات میں مسلسل 6 مہینے
مارچ
امریکا میں ایک ہی ہفتے کے دوران دوسرا فائرنگ کا واقعہ، پولیس افسر سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے
🗓️ 23 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں اگرچہ اکثر و بیشتر فائرنگ کے واقعات
مارچ