پاکستان کو ایک عظیم اور مضبوط ملک بنائیں گے: صدر مملکت

بھارت کشمیر میں غیر انسانی حربے استعمال کر رہا ہے: صدر مملکت

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں)یوم قائد کے موقع پر صدر مملکت نے اپنے پیغام  میں قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایک عظیم اور مضبوط ملک بنائیں گے، ملک کو عظیم بنانے کیلئے قائداعظم کے اصولوں کو اپنانا ہوگا۔پسماندہ علاقوں  کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دینا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق صدرعارف علوی نےقائدِ اعظم کے 145 ویں یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو عظیم تر بنانے کیلئے ہمیں اُن کے بتائے ہوئے اصولوں کو اپنانا ہے، جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کی آزادی، علیحدہ اور خودمختار ریاست کے قیام کیلئے انتھک جدوجہد کی اوراپنی صلاحیتوں، عزم اور غیر معمولی کردار کی بدولت پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلا۔

صدرمملکت نے کہا کہ ملک کی خوشحالی کیلئے معاشرے کے نظر انداز کئے گئے طبقات کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دینا ہوگی، آج کے دن ہم اِس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان کو ایک عظیم اور مضبوط ملک بنائیں گے۔

دوسری جانب یوم قائد کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کی اہمیت کا احساس کیا جہاں تمام شہری عقیدے کی آزادی، پیشہ اور مساوی مواقعوں کا حق رکھتے ہوں۔

قائد اعظم کا بڑے چیلنجوں اور مخالفتوں کے باوجود قوم کو متحد کرنے کا عزم ان کی ثابت قدمی سے ہی ممکن ہوا، مشکلات اور چیلنجوں سے نبردآزما ہونے کے لیے انہوں نے اللہ تعالیٰ پر پختہ یقین اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصولوں سے رہنمائی حاصل کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کیا کہ آج ہم اپنے عظیم رہنما قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش منا رہے ہیں، یہ ہماری نسل اور ہمارے بچوں کے لیے فخر کی بات ہے کہ وہ ایک آزاد پاکستان میں پیدا ہوئے جو قائداعظم کی جدوجہد کے بغیر ہمارا مقدر نہیں بن سکتا تھا، ہمیں بحیثیت قوم قائد کے ترقی یافتہ، ترقی پسند اور روادار پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ان اوصاف کو اپنانے کی ضرورت ہے۔

مشہور خبریں۔

لاہور میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر راولپنڈی میں احتجاج، 250 طلبہ گرفتار

🗓️ 17 اکتوبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

یورو 2024 میں جرائم کے چونکا دینے والے اعدادوشمار

🗓️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: جرمنی کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کر کے

وزیر خارجہ کی پی پی چیئرمین کو للکار، تمہارے سوالوں کا جواب دوں گا

🗓️ 14 فروری 2022ملتان (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چیئرمین پیپلز پارٹی

عدالت نے جو بھی طلب کیا وہ ہم فراہم کریں گے:شاہ محمود قریشی

🗓️ 4 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

جرمن میڈل آف آنر اور صہیونی مورخ کی نامزدگی منسوخ

🗓️ 1 جنوری 2022سچ خبریں: اسرائیلی مؤرخ جیڈون گریفتھ کی جانب سے بوسنیا اور ہرزیگوینا

’سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ عمران خان کو لائیو دکھانا کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں‘

🗓️ 5 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم

”سنگل“ ہوں لیکن کسی رشتے کے لیے دستیاب نہیں، نعیمہ بٹ

🗓️ 21 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ’کبھی میں کبھی تم‘ میں رباب کا کردار ادا

پیٹرول کی قیمت کم نہ ہونے کی صورت میں جماعت اسلامی کی کراچی کو جام کرنے کی دھمکی

🗓️ 18 ستمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) موجودہ نگران حکومت کو پی ڈی ایم حکومت کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے