بھارتی ایوان صدرمیں ایسالگ رہا ہے کسی کامیڈی فلم کی شوٹنگ ہورہی ہے

فواد چودہری

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی ایوان صدرمیں ایسالگ رہا ہے کسی کامیڈی فلم کی شوٹنگ ہورہی ہے جہاں ابھی نندن کے دماغ میں چل رہا ہوگا کہ مجھے کدھر لے جا رہے ہو میں نے کیا کیا؟ ۔

خیال رہے کہ 2019 میں پاک فضائیہ کی جانب سے گرائے گئے بھارتی طیارے کے پائلٹ ابھی نندن کو مشن میں ناکامی کے باوجود بھارت کے تیسرے بڑے فوجی اعزاز سے نوازا گیا ہے ، نئی دہلی میں انعامات سے متعلق تقریب میں ابھی نندن نے بھارتی صدر رام ناتھ کووند سے میڈل وصول کیا ، تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی شریک ہوئے ، ابھی نندن کو حال ہی میں ونگ کمانڈر سے گروپ کیپٹن کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے انہیں ’جرأت مندی کے مظاہرے‘ پر اس اعزاز سے نوازا گیا۔

دوسری طرف پاکستان نے فروری 2019 میں ایف 16 گرانے سے متعلق بھارتی دعوے کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ، اپنے ایک بیان میں ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ ابھی نندن کو ایوارڈ دینے کا مقصد بھارتی عوام کی اصل حقائق سے توجہ ہٹانا ہے ، بھارتی پائلٹ کو ایوارڈ دینا اپنی عوام کو خوش کرنا اور خفت مٹانا ہے ، شکست خوردہ بھارتی پائلٹ کو اعزاز سے نوازنا اپنا مذاق اڑانے کے مترادف ہے ، بھارتی پائلٹ کو اعزاز سے نوازنا فوجی اصولوں اور اقدار کے بھی منافی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے 27 فروری 2019 کو 2 بھارتی جہازوں کو دن میں مار گرایا ، جن میں سے ایک بھارتی مگ 21 طیارہ آزاد جموں و کشمیر کی حدود میں تباہ کیا گیا ، تباہ شدہ بھارتی طیارے کے پائلٹ کو پاکستان نے پکڑا ، جس کو پھر جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کیا گیا ، پائلٹ کو واپس بھیجنا دلیل ہے کہ بھارتی ہٹ دھرمی کے باوجود پاکستان امن کا خواہاں ہے ۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ایف 16 طیارہ گرانے کے بھارتی دعوے بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ، بھارتی پائلٹ کی گرفتاری سے پہلے ایف 16جہاز گرانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے ، بین الاقوامی اور امریکی ماہرین نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے اسٹاک کا بغور جائزہ لیا ، جس کے بعد عالمی ماہرین اور امریکی حکام نے تصدیق کی کہ اس دن پاکستان کا کوئی ایف سولہ طیارہ نہیں گرا ۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں لوگوں کے رہنے کے لیے کوئی جگہ نہیں، انہیں منتقل ہونا چاہیے: ٹرمپ

🗓️ 6 فروری 2025سچ خبریں: بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات سے قبل اپنے ریمارکس میں

نیتن یاہو نے اپنی پارٹی میں بھی پھوٹ ڈال دی

🗓️ 25 جون 2021سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو کی جانب سے مشیروں

این ایچ اے کی کوتاہی سے سڑکوں پر لوگ مر رہے ہیں: چیف جسٹس

🗓️ 9 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ این  ایچ

وفاقی وزیر نے گیس کی فراہمی سے متعلق خبردار کر دیا

🗓️ 12 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت توانائی حماد اظہر نے سردیوں کی آمد

کراچی: اسلحے کے زور پر ڈاکو بینک لوٹ کر فرارہونے میں کامیاب

🗓️ 18 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں) نیو کراچی میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوا ہے جس

صیہونی حکومت کے خلاف حماس کی 5 طاقتیں

🗓️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت نے جمعرات کے روز جنگ بندی کے خاتمے کے

بھارتی حکام بوکھلاہٹ کا شکار، آکسیجن کی اپیل کرنے پر نوجوان کو گرفتار کرلیا

🗓️ 30 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں)  بھارت میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس نے

وزیر اعظم نے سیالکوٹ کے ہیرو کو اسلام آباد بلا لیا

🗓️ 6 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سانحہ سیالکوٹ کے ہیرو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے