فلسطین کی تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن نے بھی نزار بنات کے قتل کی ذمہ داری فلسطینی اتھارٹی پر عائد کردی

فلسطین کی تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن نے بھی نزار بنات کے قتل کی ذمہ داری فلسطینی اتھارٹی پر عائد کردی

🗓️

رام اللہ (سچ خبریں)  فلسطین کی تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن نے بھی نزار بنات کے قتل کی ذمہ داری فلسطینی اتھارٹی پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نزار بنات کے قتل کی ذمہ دار ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین کی تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور سینیر سیاست دان جبرل الرجوب نے سینیر دانشور نزار بنات کے قتل کی ذمہ داری فلسطینی اتھارٹی پر عائد کی ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ مقتول نزار بنات کے خاندان کو اس معاملے کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جبریل الرجوب نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی نزار بنات کے قتل کی ذمہ دار ہے، اس معاملے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کا نزار بنات کے خاندان سے کوئی جھگڑا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کو نزار بنات کے قتل کی تحقیقات کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت اور اس حوالے سے قوانین کا نفاذ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نزار بنات کے خاندان کے لیے یہ مناسب نہیں کہ وہ اس قتل کو سیاسی رنگ دیں اور اسے عالمی مسئلہ قرار دے کر فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔

ایک سوال کے جواب میں جبریل الرجوب نے نزار بنات کے قتل کے سیاسی محرکات کی بھی تردید کی اور کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ فلسطینی اتھارٹی نزار بنات کے قتل کے پر کمزوری دکھائی گی اور قصاص نہیں لے گی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی کے ایجنٹوں نے نزار بنات کے گھر پر چھاپہ مارا اور انھیں شدید مارنے پیٹنے کے بعدگرفتار کرلیا جس کے کچھ گھنٹوں بعد الخلیل کے گورنر نے فلسطینی کارکن کی ہلاکت کا اعلان کیا۔

نزار بنات فلسطینی اتھارٹی پر سخت تنقید کرنے والے اور پارلیمنٹ انتخابات میں الحریه او رالکرامه اتحاد کی فہرست میں شامل امیدوار تھے اور انہوں نے حال ہی میں یورپی یونین سے انتخابات ملتوی ہونے کی وجہ سے فلسطینی اتھارٹی کے فنڈ بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا، انہوں نے کہا تھاکہ یہ تنظیم اپنے مفادات کے لئے بشمول قومی مفادات ہر چیز کو فروخت کرنے کے لئے تیار ہے۔

مشہور خبریں۔

حزب اللہ کے میزائلوں سے نیتن یاہو کے بیٹے کی شادی ملتوی 

🗓️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے شدید راکٹ حملے شمال سے مقبوضہ فلسطین

طالبان کا مقابلہ کرنے کے لئے افغانستان میں رات کا کرفیو نافذ

🗓️ 25 جولائی 2021سچ خبریں:افغان وزارت داخلہ نے طالبان کی نقل و حرکت کا مقابلہ

سام سنگ نے فون گلیکسی زی فولڈ 3 کی قیمت کا اعلان کردیا

🗓️ 15 اگست 2021سیئول(سچ خبریں) سام سنگ نے پاکستانی صارفین کے لیے اپنے پہلے انڈر

صہیونی افسر پر فلسطینی قیدی کی لاتوں اور گھونسوں کی برسات

🗓️ 19 فروری 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے ایک فلم شائع کی ہے جس میں ایک

شام کے خلاف صیہونی جارحیت

🗓️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ پچھلے چند گھنٹوں کے

بھارت کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے ہر وحشیانہ حربہ استعمال کر رہا ہے، حریت رہنما

🗓️ 17 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں)  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کی کس خوبی کو بیان کیا ہے

🗓️ 13 جون 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا

صیہونی سیکورٹی عہدیداروں کا حزب اللہ کے بارے میں اہم اعتراف

🗓️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی کابینہ کا سیکورٹی اجلاس اس حکومت کے وزیر اعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے