🗓️
راولپنڈی(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے منگل کو جاری اعلامیے کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کیو میں ساتویں قومی بلوچستان ورکشاپ کے شرکا سے تبادلہ خیال کیا اس دوران چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن اور خوشحالی پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے اور سیکیورٹی فورسز مکمل چوکس ہیں اور بلوچستان اور پاکستان کے امن و خوشحالی کے دشمنوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
ورکشاپ میں اراکین پارلیمنٹ، بیورو کریٹس، سول سوسائٹی کے اراکین، نوجوانوں، ماہرین تعلیم اور میڈیا کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس کا مقصد بلوچستان کی مستقبل کی قیادت کو اس قابل بنانا تھا کہ وہ قومی و صوبائی مسائل کو سمجھ کر ان پر فوری اپنا ردعمل دے سکے۔
آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان کا امن اور خوشحالی پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے، اب وقت آگیا ہے کہ بھاری قیمت ادا کر کے حاصل ہونے والے امن کو نفع بخش بنایا جائے اور پائیدار استحکام کے حصول کے لیے عوام پر مرکوز نقطہ نظر کو اپناتے ہوئے معاشی ترقی کو تیز کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز چوکس اور بلوچستان اور پاکستان کے امن اور خوشحالی کے دشمنوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں
اس موقع پر آرمی چیف نے ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ سنجیدہ قومی نوعیت کا خطرہ جامع قومی ردعمل کا متقاضی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی قیادت نے بلوچستان پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے اور پاک فوج ریاست کے دیگر اداروں کے ساتھ ہم آہنگ قومی اور صوبائی ردعمل وضع کرنے میں پوری طرح مصروف عمل ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ ہم ایک جرات مند قوم ہیں جو امن اور استحکام کے حصول کی راہ میں پر آنے والی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے۔
مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف کے مطالبے پر قائم ٹیکس پالیسی آفس کو جلد فعال کرنے کا فیصلہ
🗓️ 24 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے مطالبے
مارچ
پنجاب کے دارالحکومت میں غیر ملکیوں سے ’بٹ کوائن‘ کی ڈکیتی
🗓️ 15 فروری 2021لاہور {سچ خبریں} پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک کروڑ 30 لاکھ
فروری
شہید سلیمانی کے نزدیک مسئلہ قدس کا کیا مقام تھا؟
🗓️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: مزاحمت کے محور میں اب تک کئی نامور اور ممتاز
دسمبر
عراقی عوام کا سویڈن کو سبق
🗓️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: عراق میں سویڈن کے سفارت خانے پر حملہ مقدس کتابوں
جولائی
255 امریکی یہودی تاجروں کی جانب سے اسرائیل سے اپنے فنڈز واپس لینے کی دھمکی
🗓️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:چینل 12 کے مطابق 255 امریکی یہودی سرمایہ دار جنہوں نے
مارچ
پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی گئی، فواد چوہدری
🗓️ 29 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور
نومبر
سندھ کی طرح اسلام آباد میں آرٹیکل 147 نافذ ہوگا
🗓️ 28 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پنجاب میں 60
اکتوبر
حالیہ ہفتوں میں ہونے والی کارروائیوں میں 16 اسرائیلی مارے گئے: الجزیرہ
🗓️ 1 مئی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اتوار کی صبح گذشتہ
مئی