🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تفریحی مقامات کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کے پیشِ نظر واٹرپارکس، سوئمنگ پولز اور تفریحی مقامات کھولنے کا اعلان کیا گیا جس میں انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں تمام تفریحی مقامات پر 50 فیصد گنجائش کی اجازت ہوگی جبکہ ان ڈور فوڈ کورٹس اور ڈائن ان کی اجازت نہیں ہوگی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ وفاقی دارالحکومت میں سوئمنگ پولز اور پارکس ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گے۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی گئی کہ تفریحی مقامات پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
دوسری جانب ملک میں کورونا سے مزید 43 افراد انتقال کرگئے جب کہ کورونا کیسز میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.5 فیصد رہی۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 52223 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2117 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 43 ہلاکتیں ہوئیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.05 فیصد رہی۔ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 20779 افراد انتقال کرچکے ہیں اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار 53 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 41 ہزار 241 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
غزہ اور مقبوضہ علاقوں میں جنگ کے 14ویں روز کی خبریں
🗓️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں:گذشتہ 13 دنوں میں صیہونی حکومت کے جنگجو مسلسل غزہ کے
اکتوبر
شیخ رشید نے بھارتی میڈیا کو جھوٹا قرار دے دیا
🗓️ 13 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطباق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوزیر داخلہ
ستمبر
یورپ کے سر پر منڈلاتے ہوئے جنگ کے بادل
🗓️ 21 فروری 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یوکرائن کے بحران کا ذکر
فروری
اقتصادی ترقی میں نجی شعبے کی شراکت میں کمی سے معیشت کو نقصان
🗓️ 7 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) معیشت کی فروغ میں نجی شعبے کی شراکت
اپریل
ایک سال کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 59 کروڑ ڈالرز کا اضافہ
🗓️ 3 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ کے مطابق ایک سال کےدوران زرمبادلہ
ستمبر
آئی ایس او کی جانب سے پاکستانی رکنیت معطل کرنے کی وارننگ، کاروباری برادری تشویش میں مبتلا
🗓️ 3 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کاروباری برادری نے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار اسٹینڈرڈائزیشن (آئی ایس
ستمبر
سب سے پہلے ایک اعلان کرو پھر اس کی ’کامیابی‘ کا باقاعدہ اعلان کرو
🗓️ 7 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر مشاہد حسین سید
اپریل
داعش طالبان حکومت کے لیے چیلنج
🗓️ 12 مارچ 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے
مارچ