نظام میں تبدیلی کے لئے ہماری جنگ جاری ہے: فواد چوہدری

فواد چوہدری کا ٹی پی ایل پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا اعلان

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نظام میں تبدیلی کے لئے ہماری جنگ جاری ہے حکومت ملنے کے باوجود ہم نظام میں تبدیلی لانے میں ناکام رہے ہیں اور ابھی تک نظام تبدیل نہیں ہو سکا ،قومی احتساب کا قومی خزانے میں 4000 ارب روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرنا قابل تحسین ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ و احتساب مرزا شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے 400 ارب روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرایا جو قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری عدالتوں نے پاناما کیس کا فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں یہ تاثر بنا کہ عدالتی نظام کرپشن کے خلاف جنگ میں حصہ ہے لیکن کچھ معاملات میں عوام کی سوچ ہے کہ نظام تابحال تبدیل نہیں ہوسکا۔فواد چوہدری نے کہا کہ ’اور حقیقت بھی یہ ہی ہے کہ نظام تبدیل نہیں ہوسکا، ہم نے حکومت لی ہے لیکن نظام کے خلاف ہمارے جنگ تابحال جاری ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر کی جانب سے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی درخواست پیش کی گئی اور درخواست کی اگلی ہی سماعت میں انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی گئی تاہم اس تمام معاملات میں حکومت سے کوئی مؤقف شامل نہیں رہا۔

وفاقی وزیر نے مزید  کہا کہ شہباز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا مطلب یہ ہے کہ ان ہزاروں قیدیوں کو حقوق کو ایک طرف رکھ دیں اور انہیں بھول جائیں۔

مشہور خبریں۔

ایرانی فوجی وفد نے کراچی میں بانی پاکستان کی قبر کا کیا دورہ

🗓️ 15 اکتوبر 2021سچ خبریں: پاکستان کے اپنے سرکاری دورے کے چوتھے دن میجر جنرل محمد

پلانٹڈ میڈیا کے ذریعے جھوٹ پھیلانا بھارت کی ریاستی پالیسی کا حصہ ہے: ترجمان دفتر خارجہ

🗓️ 16 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے دہشتگردی کے ماڈیول کو تباہ

یونٹ 8200 کے فوجیوں کی بھی نیتن یاہو کے خلاف ہڑتال

🗓️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی کابینہ کی عدالتی اصلاحات کے خلاف مقبوضہ فلسطین

دنیا بھر میں غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے مظاہرے

🗓️ 2 جون 2024سچ خبریں: دنیا بھر کی یونیورسٹیوں میں غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے

کویت کے ولی عہد کا لبنان کے صدر کے نام تحریری پیغام

🗓️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:  کویتی وزیر خارجہ احمد ناصر المحمد الصباح نے لبنان کے

روسی تیل پر سال کے آخر تک پابندی عاید

🗓️ 4 مئی 2022سچ خبریں:   یورپی کمیشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ماسکو کے

مغربی ممالک زیادہ دیر تک یوکرین کی حمایت نہیں کر سکتے:امریکی اخبار

🗓️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:فکری طور پر ڈیموکریٹس کے قریب امریکی اخبار نے نامعلوم حکام

لاطینی امریکہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ کون ہے؟

🗓️ 16 اگست 2023سچ خبریں: وینزویلا کے وزیر دفاع نے ماسکو میں سکیورٹی اجلاس میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے