جوہری پروگرام سے متعلق میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے، وزیر خزانہ

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے جوہری پروگرام سے متعلق سینیٹ میں دیے گئے ان کے بیان کو ’سیاق و سباق سے ہٹ کر‘ پیش کیا جا رہا ہے جب کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام میں تاخیر کچھ ’تکنیکی وجوہات‘ کے باعث ہوئی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں اسحٰق ڈار نے کہا کہ سینیٹ کے فلور پر آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر کی وجوہات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں دیے گئے میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جوہری پروگرام کے حوالے سے میرا بیان ایک سینیٹر کے مخصوص سوال کے جواب میں تھا جس میں، میں نے اس بات پر زور دیا تھا کہ پاکستان کو اپنا جوہری پروگرام رکھنے کا حق حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کا جوہری پروگرام کسی بیرونی ڈکٹیشن کے بغیر ہمارے قومی مفادات کے مطابق ہے جسے کسی بھی طرح سے آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات سے جوڑنا نہیں چاہیے۔

اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ یہ واضح ہونا چاہیے کہ نہ تو آئی ایم ایف اور نہ ہی کسی ملک نے ہماری جوہری صلاحیت کے حوالے سے کوئی شرط عائد کی اور نہ ہی پاکستان سے ایسا کوئی مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر خالصتاً تکنیکی وجوہات کی بنا پر ہوئی ہے، آئی ایم ایف پروگرام بحالی کے لیے ہم مسلسل کام کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سینیٹ کی گولڈن جوبلی کی تقریب کے حوالے سے منعقدہ ایوان کی ہول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ نیوکلیئر یا میزائل پروگرام پر کوئی بھی سمجھوتا نہیں کرے گا، ہمیں قومی مفاد کا تحفظ کرنا ہے، کسی کو حق نہیں کہ پاکستان کو بتائے کہ وہ کس رینج کے میزائل یا ایٹمی ہتھیار رکھے۔

مشہور خبریں۔

تل ابیب کے بین گوریون ہوائی اڈے پر ایک زہریلا مادہ پھیلا

🗓️ 12 اگست 2022سچ خبریں:     عبرانی میڈیا نے آج جمعہ کی صبح اطلاع دی

فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن سے معذرت خواہی

🗓️ 16 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کے خلاف نازیبا الفاظ

الیکشین کمیشن کو سپریم کورٹ نے طلب کر لیا

🗓️ 15 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چیف جسٹس گلزار احمد نے سینیٹ انتخابات سے

امریکہ کا افغانستان کے منجمد اثاثے جاری نہ کرنے کا اعلان

🗓️ 16 اگست 2022سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن افغانستان کے ضبط

الجولانی کا نئی کابینہ تشکیل دینے کا اعلان

🗓️ 30 مارچ 2025 سچ خبریں:ابومحمد الجولانی نے شام میں اپنی سربراہی میں نئی کابینہ

اردگان کو بشار الاسد کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی امید

🗓️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے بدھ کے روز

چینی کی قیمت میں 5 یا 10 روپے نہیں بلکہ 43 روپے تک کمی آگئی ہے

🗓️ 14 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ

مہنگائی کی اصلی وجہ سامنے آگئی

🗓️ 14 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے