🗓️
سچ خبریں:مصری ذرائع نے نہر سویز کو صہیونی کمپنی کے حوالے کرنے کی خبروں کی سختی سے مسترد کردیا۔
مصر کی سوئز کینال آرگنائزیشن نے ایک بیان شائع کرتے ہوئے اس نہر کا 99 سالہ ٹھیکہ ایک اسرائیلی کمپنی کے حوالے کرنے کی خبروں پر ردعمل ظاہر کیا، سوئز کینال آرگنائزیشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نہر کو غیر ملکی کمپنی کے حوالے کرنے کے 99 سالہ ٹھیکے کے بارے میں سوشل نیٹ میڈیا پر نشر ہونے والی معلومات مکمل طور پر بے بنیاد ہیں اور سوئز کینال آرگنائزیشن اس نہر پر مصر کی مکمل سیاسی اور اقتصادی خودمختاری پر زور دیتی ہے۔
اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ اس تنظیم نے اپنے تمام معاہدوں اور یادداشتوں کا واضح طور پر اعلان کرتے ہوئے اپنی سماجی ذمہ داری کو پورا کیا ہے اور ہمیشہ قومی مفادات اور اس نہر کے قومی محصولات میں اضافہ کرنے میں دلچسپی لی ہے لہذا یہ ہرگز ممکن نہیں کہ نہر سویز پر مصر کی خودمختاری اور اس سے متعلقہ تمام تنصیبات دوسرے فریق کو منتقل کر دی جائیں۔
سوئز کینال آرگنائزیشن کے بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اس افواہ کو پھیلانے والوں کے خلاف تمام ضروری قانونی اقدامات کیے جائیں گے اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مصری سوشل میڈیا نے ایک دستاویز شائع کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سوئز کینال آرگنائزیشن نے 99 سالہ معاہدے کے تحت نہر کا انتظام ایک صہیونی کمپنی کے حوالے کیا ہے، قابل ذکر ہے کہ نہر سویز یورپ اور ایشیا کے درمیان مختصر ترین راستہ اور دنیا کی اہم ترین گزرگاہوں میں سے ایک ہے نیز مصر کی آمدنی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔
مشہور خبریں۔
Philippines to cancel Landing’s $1.5B casino project
🗓️ 17 اگست 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
اداروں میں موجود سہولت کار عمران خان کو انتخابات جتوا سکتے ہیں، بلاول بھٹو
🗓️ 22 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ
دسمبر
وزیر اعظم آج قوم سے خطاب کریں گے
🗓️ 28 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے
فروری
کل جماعتی حریت کانفرنس کی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسزکے ہاتھوں تازہ گرفتاریوں کی مذمت
🗓️ 7 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اپریل
امریکی کانگریس کے ہنگامے کی مرکزی شخصیت کو 41 ماہ قید کی سزا
🗓️ 18 نومبر 2021سچ خبریں: جیکب چانسلے نامی یہ شخص امریکی کانگریس میں ایک نمایاں
نومبر
صہیونیوں کو اپنے فوجیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا خوف
🗓️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی تردید
جنوری
یمنی دارالحکومت کو ایک بار پھر سعودیوں نے نشانہ بنایا
🗓️ 16 فروری 2022سچ خبریں: یمن میں عام شہریوں کے خلاف سعودی جارح اتحاد کے
فروری
2014 کے دھرنے کی انکوائری کیلئے تیار ہوں، عمران خان
🗓️ 8 مئی 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی، سابق وزیر اعظم عمران
مئی