🗓️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میگھن مارکل کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں برطانوی شہزادے ہیری کی امریکی اہلیہ میگھن مارکل 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لیں اور اگر وہ ایسا کرتی ہیں تو میں بھی انتخابات میں حصہ لوں گا۔
تفصیلات کے مطابق اگلے انتخابات میں حصہ لینے کے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ انتخابات میں میگھن مارکل ڈیموکریٹک کی اُمیدوار ہوں گی تو وہ ضرور انتخابات میں حصہ لینا چاہیں گے۔
ایوننگ اسٹینڈرڈ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ماریا بارٹیرومو سے بات کرتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ میگھن مارکل 2024 کے امریکی انتخابات لڑیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ میگھن مارکل کے مداح نہیں ہیں اور نہ ہی وہ انہیں بہت زیادہ پسند کرتے ہیں مگر ان کا امریکی انتخابات میں حصہ لینا ان کے لیے حوصلہ مند ہوگا اور وہ ضرور اگلے انتخابات میں دوسری مدت کے لیے حصہ لینا چاہیں گے۔
سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میگھن مارکل اگر امریکی صدارتی امیدوار ہوں گی تو وہ بھی ضرور صدارتی امیدوار ہونے کا سوچیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ میگھن مارکل یا ملکہ برطانیہ کو زیادہ نہیں جانتے، وہ دونوں کو اتنا ہی جانتے ہیں، جتنا مذکورہ شخصیات کو دوسرے لوگ جانتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ابھی انہوں نے 2024 کے انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا مگر میگھن مارکل امیدوار ہوں گی تو انہیں بھی میدان میں اترنے کا مزہ آئے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے میگھن مارکل کے صدارتی انتخابات لڑنے کی باتیں اس وقت کہیں جب ٹی وی میزبان نے انہیں بتایا کہ خبریں ہیں کہ میگھن مارکل ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر عہدیداروں سے ملاقاتیں کر رہی ہیں اور ممکنہ طور پر وہ اگلے انتخابات میں حصہ لیں گی۔
امریکی و برطانوی میڈیا میں خبریں ہیں کہ میگھن مارکل حالیہ حکمران جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر عہدیداروں سے ملاقاتیں کر رہی ہیں اور ممکنہ طور پر وہ مذکورہ پارٹی کی اگلی صدارتی امیدوار ہوں گی۔
یہ خبریں بھی ہیں کہ صدر جوبائیڈن زائدالعمری کی وجہ سے اگلی مدت کے لیے ممکنہ طور پر انتخابات نہیں لڑیں گے، تاہم اس حوالے سے وائیٹ ہاؤس یا ڈیموکریٹک پارٹی نے کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔
خیال رہے کہ 39 سالہ میگھن مارکل اگرچہ برطانوی شاہی خاندان کی بہو ہیں، تاہم وہ امریکی شہری ہیں اور ان کی پیدائش امریکا میں ہی ہوئی تھی۔
میگھن مارکل نے مئی 2018 میں برطانوی شہزادے ہیری سے شادی کی تھی، ان کے ہاں مئی 2019 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی اور انہوں نے شوہر سمیت مارچ 2020 میں شاہی ذمہ داریوں سے دستبرداری اختیار کرکے شاہی محل سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
اس وقت میگھن مارکل شوہر اور بیٹے آرچی سمیت امریکا میں مقیم ہیں اور ان کے ہاں جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کے ہاتھوں مغربی کنارے میں مسجد کی توہین
🗓️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں: فلسطین کے وزیر اوقاف اور مذہبی امور نے مغربی کنارے
دسمبر
یوکرین کی شکایات کو مسترد کرنے کے ہیگ کورٹ کے فیصلے پر روس کا ردعمل
🗓️ 1 فروری 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل نمائندے دمتری پولیانسکی
فروری
پنجاب میں سیلاب؛1 لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل
🗓️ 26 اگست 2023سچ خبریں: صوبہ پنجاب میں مون سون کی بارشوں کے باعث آنے
اگست
امریکی یونیورسٹی میں فائرنگ؛ 1ہلاک،7 زخمی
🗓️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکہ کی لوزیانا اسٹیٹ یونیورسٹی میں ہونے والی فائرنگ کے واقعے
اکتوبر
صیہونیوں کا مستقبل تاریک
🗓️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:ان دنوں صیہونی میڈیا امریکہ کے اور اسرائیل کے تعلقات کشیدہ
مارچ
تل ابیب نے کیا جنگ بندی کا مطالبہ
🗓️ 9 اگست 2022سچ خبریں: اتوار کی شام لبنان کی تحریک حزب اللہ
اگست
ٹک ٹاک پر فلٹرز اور افیکٹس بناکر پیسے کمانا ممکن
🗓️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اپنے ’ایفیکٹ
اکتوبر
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے چین کا شکریہ ادا کیا
🗓️ 9 جون 2021راولپنڈی(سچ خبریں) سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے
جون