🗓️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے خلاف بڑا بیان جاری کرتے ہوئے انہیں قاتل قرار دے دیا ہے جس کے بعد امریکہ اور روس کے مابین شدید تنازع پیدا ہوگیا ہے اور روس نے امریکی صدر کے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے روس پر حملہ قرار دے دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اینکر کی طرف سے امریکی صدر جوبائیڈن سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ روسی صدر پیوٹن کو قاتل سمجھتے ہیں، جس پر انہوں نے جواب میں ہاں کہا، جوبائیڈن نے کہا کہ آپ دیکھیں گے ولادیمیر پیوٹن کو عنقریب قیمت چکانی پڑے گی۔
دوسری جانب روس کے سپیکر نے پیوٹن کو قاتل کہنے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ روسی صدر پیوٹن کو قاتل کہنا روس پر حملہ ہے، جو بائیڈن نے روسی شہریوں کی توہین کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی خفیہ ادارے نے کہا کہ ولادیمیر پوٹن نے 2020 انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو جتوانے کے لیے صدرارتی الیکشن مہم میں حریف جو بائیڈن پر الزامات لگا کر جوڑ توڑ کروانے کی کوشش کی۔
روئٹرز کے مطابق اس بات کا اندازہ منگل کو الیکشن میں مداخت کے حوالے سے جاری ہونے والی 15 صفحات پر مشتمل ا’ٓفس آف دی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلیجنس رپورٹ میں لگایا گیا۔
رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ ٹرمپ کے اتحادی روس سے تعلقات رکھنے والی یوکرائن کی شخصیات کی طرف سے بائیڈن پر لگائے جانے والے الزامات کو بڑھاوا دیتے ہوئے ماسکو کے ہاتھوں میں کھیلتے رہے۔
امریکی خفیہ ایجنسیوں کے مطابق ووٹ ہتھیانے کے لیے اور طریقے بھی آزمائے گئے جن میں ایران کی طرف سے ٹرمپ کی حمایت کم کرنے کے لیے ایک ’خفیہ مہم‘ چلائی گئی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوباما کی طرف سے ایران کے ساتھ کیے جانے والے بین الاقوامی معاہدے کو منسوخ کیا تھا۔
اس رپورٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے اتحادیوں کی جانب سے لگائے گئے ان الزامات کو بھی رد کیا گیا ہے جن کے تحت کہا گیا تھا کہ چین نے جو بائیڈن کی حمایت میں مداخلت کی۔
رپورٹ کے مطابق بیجنگ نے ایسی کوئی کوشش نہیں کی، چین نے امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کی اور الیکشن سے فائدہ اٹھانے کی ایسی کوئی کوشش نہیں کی۔
امریکی حکام نے کہا کہ کیوبا، وینزویلا اور حزب اللہ نے بھی الیکشن پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی لیکن ہمارا اندازہ ہے کہ ایران اور روس کے مقابلے میں ان کوشش بہت محدود تھیں۔
واشنگٹن میں چین، روس اور کیوبا کے سفارت خانوں اس حوالے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، اقوام متحدہ میں ایرانی مشن اور وینزویلا کی وزارت اطلاعات نے بھی اس پر کوئی رائے نہیں دی۔
واضح رہے کہ ماسکو، بیجنگ اور تہران ماضی میں اس طرح کے الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
نیٹو ایٹمی حملے کی مشق کے لئے تیار
🗓️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں: نیٹو نے جمعہ کو اعلان کیا کہ وہ اپنی سالانہ
اکتوبر
پی ٹی اے نے موبائل نمبر کے ذریعے وی پی این رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرادی
🗓️ 7 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)
دسمبر
کینیا کے باشندوں کا برطانیہ سے معاوضے کا مطالبہ
🗓️ 25 اگست 2022سچ خبریں: کینیا کے متعدد شہریوں نے انگلینڈ کے خلاف انسانی
اگست
عراق میں امریکی فوجی رسد کے قافلے پر حملہ
🗓️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آج صبح عراق
دسمبر
فوجی تنصیبات پر توڑ پھوڑ کے ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ سمیت دیگر قوانین کے تحت کارروائی ہوگی، پاک فوج
🗓️ 15 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاک فوج نے کہا ہے کہ فوجی تنصیبات اور
مئی
مغرب روس کو عصر حجر میں کیوں نہیں لوٹا سکا؟
🗓️ 31 جولائی 2022سچ خبریں: جبکہ یوکرین کی جنگ کو پانچ ماہ سے زیادہ
جولائی
قدس کی تلوار سے بھی سخت جواب کا منتظر رہے دشمن: فلسطینی استقامت
🗓️ 29 مئی 2022سچ خبریں: قدس کے پرانے حصے میں فلیگ مارچ نامی اشتعال انگیز
مئی
یمن میں امریکہ کے اشاروں پر جارحیت ہورہی ہے:بحرینی مذہبی رہنما
🗓️ 6 فروری 2022سچ خبریں:بحرین کے مذہبی رہنما اور عالم دین شیخ عیسی قاسم نے
فروری