🗓️
لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے اپنے تجربات سے ابھی کوئی سبق نہیں سیکھا ہے پی ڈی ایم کا کوئی بھی اقدام اسے مزید رسوا کر سکتا ہے، لانگ مارچ ملتوی کر کے پی ڈی ایم نے اپنی عزت بچا لی، کوئی بھی پارٹی اب اپوزیشن پر اعتماد نہیں کرتی۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے کہاکہ پی ڈی ایم کی سب تدبیریں ان پر الٹی پڑیں گی،اپوزیشن نے اپنے تجربات سے ابھی تک کوئی سبق نہیں سیکھا۔ لانگ مارچ کے ساتھ بھی وہی حال ہونا تھا جو پی ڈی ایم کے ساتھ اب تک ہوتا آیا ہے۔
سبطین خان نے مزید کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ پی ڈی ایم کی آخری رسومات چل رہی ہیں۔ یہ چند پارٹیوں پر نہیں چند افراد پر مشتمل ٹولہ بن کر رہ گیا ہے۔ کوئی بھی پارٹی فضل الرحمن اینڈ گروپ پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمن (ن) لیگ کو کھلونا بنا کر کھیل رہے ہیں۔
فضل الرحمن کے اللہ اللہ کرنے اور مریم اور بلاول کے ہنسنے کھیلنے کے دن ہیں۔ مریم اور بلاول ابھی طفل مکتب ہیں۔ سیاست ان کے بس کی بات نہیں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ جو سیاسی قیادتیں استعفوں کے معاملے پر اکٹھی نہیں ہو سکیں وہ ملک کیلئے کیا اکٹھے ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا پی ڈی ایم میں صرف ن لیگ اور جے یو آئی کا مشترکہ ایجنڈا ہے، باقی سب پارٹیاں اس ایجنڈے سے متفق نہیں۔ سبطین خان نے کہا کہ عوام باشعور ہیں۔ انہیں اب گمراہ کرنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی۔ اپوزیشن کی قسمت کا فیصلہ عوام ہی کرینگے ۔
مشہور خبریں۔
ٹیکس چور اور کرپٹ لوگ کبھی قومی یکجہتی میں کامیاب نہیں ہوسکتے، مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ
🗓️ 20 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) مشیر اطلاعات خیبر پختونخواہ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے
مارچ
اسرائیلی فوج بائیڈن کے منصوبے کے حق میں اور کابینہ مخالف کیوں ہے ؟
🗓️ 3 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 14 کی رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ
جون
چین کو محدود کرنے سے دنیا کے لوگوں کو زیادہ آزادی ملے گی: برطانیہ
🗓️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ مغرب
اکتوبر
صہیونیوں کی پہلی بار افریقی شیر مشق میں شرکت
🗓️ 6 جون 2023سچ خبریں:صہیونی فوج نے پہلی بار مراکش میں ہونے والی "افریقی شیر”
جون
شام میں صیہونی ریاست کے خلاف مزاحمتی گروہ میدان میں
🗓️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:تحریر الشام کے شام پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد،
اپریل
افغان تعلیمی نظام تباہی کے دہانے پر
🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:بچوں کے حقوق کی محافظ بین الاقوامی تنظیم کا کہنا ہے
اکتوبر
شمالی امریکی ملک میکسیکو میں پولیس قافلے پر حملہ، ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہوگئے
🗓️ 20 مارچ 2021میکسیکو (سچ خبریں) شمالی امریکی ملک میکسیکو میں پولیس قافلے پر نامعلوم
مارچ
2024 میں مجھے صدارتی انتخابات میں امیدوار بننا ہی پڑے گا: ٹرمپ
🗓️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا
ستمبر