ایشوریا رائے اوربیٹی شویتا میں کوئی فرق نہیں: امیتابھ بچن

ایشوریا رائے اوربیٹی شویتا میں کوئی فرق نہیں

🗓️

ممبئی (سچ خبریں)بھارتی مشہور اور معروف اوراداکاری کے سفرمیں  کئی بڑے ایوارڈ حاصل کرنے والے اور  دنیا میں اپنا نام کمانے والے بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ ایشوریا رائے اوربیٹی شویتا میں کوئی فرق نہیں، ایشوریا رائے کو بالکل اپنی بیٹی شویتا کی طرح سمجھتا ہوں۔

جب ان کی بہو اور بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ ایشوریا رائے کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ایشوریا میرے لیے بیٹی کی طرح ہے، کیونکہ ایک بیٹی اپنے گھر کے لیے رخصت ہوگئی جبکہ دوسری میرے گھر آگئی۔ اس حوالے سے انکا کہنا تھا کہ وہ ایشوریا رائے کو بالکل اپنی بیٹی شویتا بچن نندا کی طرح سمجھتے ہیں۔

دونوں یعنی سسر اور بہو، باہر کسی سے یا پھر سوشل میڈیا پر ایکدوسرے کے بارے میں شاذ و نادر ہی گفتگو کرتے ہیں۔ لیکن دونوں کا ایک دوسرے سے نہایت ہی خوبصورت رشتہ ہے، دونوں نے فلم محبتیں میں کا م کیا، لیکن اس سے قبل ایشوریا اور امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشک کی شادی ہوگئی تھی۔

فلم محبتیں میں امیتابھ نے ایشوریا کے والد کا کردار ادا کیا تھا۔ انھوں نے اس فلم میں ایک ایسے باپ کا کردار ادا جو کہ دنیا میں سب سے زیادہ اپنی بیٹی سے پیار کرتا تھا۔جب ایشوریا انکی بہو بنیں تو ایک بار لیجنڈ اداکار نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایشوریا اسی گھر کی بیٹی ہیں۔

یاد رہے کہ امیتابھ بچن کی ایک ہی بیٹی شویتا بچن نندا ہیں جوکہ ابھیشک سے بڑی ہیں، امیتابھ اکثر اپنی بیٹی کی تصویر اپنے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں، جبکہ ایشوریا بھی ہر برس انھیں وش کرنے کے لیے انکی تصویر خاندان بالخصوص اپنی بیٹی اور امیتابھ کی پوتی ارادھیا کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونی جنرل کی زبانی حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف

🗓️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی فضائیہ کے سابق کمانڈر نے حزب اللہ کے ڈرونز اور

اردوغان کے مشیرکا دمشق کے سلسلے میں نظریہ

🗓️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:اردوغان کی حکومت کے حکام اور ترک حکمراں جماعت کی قیادت

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں کا کشمیر کے بارے میں وزیر اعظم شہباز شریف کے بیان کا خیرمقدم

🗓️ 29 اپریل 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر

اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری

🗓️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے شام کی سرزمین پر غاصب صیہونی

یمن میں سعودی کھیل ختم ہو رہا ہے: امریکی تجزیاتی سائٹ

🗓️ 2 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی تجزیاتی ویب سائٹ کا کہنا ہےکہ یمن کے خلاف ریاض

کیا امریکہ یمن کے مقابلے میں آئے گا؟

🗓️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں: پینٹاگون کے فوجی کمانڈروں کا خیال ہے کہ یمنیوں کا

وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، پہلگام واقعہ پر نقطہ نظر سے آگاہ کیا

🗓️ 5 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں

شارخ خان کی مودی کی تعریف کرنے پر ان کے مداحواں کا رد عمل

🗓️ 30 مئی 2023سچ خبریں:بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو انڈین پارلیمنٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے