اپوزیشن نے اپنا اصلی چہرہ دیکھا دیا ہے پی ڈی ایم ختم ہوگئی:اسد عمر

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کا نے اپوزیشن کے اندرونی اختلافات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ہونے اجلاس سے  ک اپوزیشن کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) تباہ ہوگئی۔

پی ڈی ایم کی جانب سے لانگ مارچ ملتوی کرنے کے اعلان کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں ردعمل دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ‘پیپلز پارٹی استعفے دینے سے انکاری، مولانا فضل الرحمٰن استعفوں کے بغیر لانگ مارچ سے انکاری اور میاں صاحب واپس آنے سے انکاری، پی ڈی ایم تباہ ہوگئی’۔

انہوں نے کہا کہ ‘اپوزیشن کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں جن کا نہ کوئی نظریہ ہے نہ کوئی قومی سوچ، یہ صرف ذاتی مفادات کے دفاع کی جستجو ہے جبکہ انہوں نے ناکامی در ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں کیا’۔

دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں مریم نواز کا مختصر ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے طنز کیا کہ ‘پاکستان کی سیاست کا بہترین تجزیہ’۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے طویل سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اتحاد کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نے مولانا فضل الرحمٰن نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی جانب سے اسمبلیوں سے استعفے دینے کے حوالے سے حتمی فیصلے تک 26 مارچ کو شیڈول لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کسے ساتھ استعفوں کو وابستہ کرنے کے حوالے سے 9 جماعتیں اس کے حق میں جبکہ پی پی پی کو اس سوچ پر تحفظات تھے اور وقت مانگا ہے کہ ہم اپنی پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کی طرف رجوع کرکے پی ڈی ایم کو آگاہ کریں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم نے ان کو موقع دیا ہے اور ہمیں ان کے فیصلے کا انتظار ہوگا، جب تک 26 مارچ کا لانگ مارچ ملتوی تصور کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

وفاقی حکومت کے ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 45 فیصد کا اضافہ

🗓️ 23 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اپنے گریڈ ایک سے 22

غزہ کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی تباہی، زخمیوں پر موت کا گہرا سایہ

🗓️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی

مصری صدر کا اپنے فوجی اور سیکیورٹی مشیروں کے بارے میں اچانک فیصلہ

🗓️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ایک حکم نامے پر

کرپشن کرنے والوں کے ساتھ مفاہمت نہیں کر سکتے: وزیر اعظم

🗓️ 11 دسمبر 2021میانوالی(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم بات چیت

لبنانی پارلیمنٹ اسپیکر کا صیہونیوں کو انتباہ

🗓️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:لبنان کے پارلیمنٹ اسپیکر نبیہ بری نے حالیہ ایئرپورٹ واقعے

یوکرین کے جوابی حملے کیسے ہوں گے؛امریکہ کیا کہتا ہے؟

🗓️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی آرمی چیف آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ یوکرینی

حریم شاہ کی ویڈیو پر حکومت کا ردعمل بھی سامنے آگیا

🗓️ 15 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے

حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں اسرائیلی فوج میں بڑا خلاء

🗓️ 9 جنوری 2024سچ خبریں:لبنانی مزاحمت کے دردناک ردعمل کے سائے میں حزب اللہ اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے