مسئلہ کشمیر طاقت کے زور پر نہیں بلکہ بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے

مسئلہ کشمیر طاقت کے زور پر نہیں بلکہ بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے

🗓️

سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں یوتھ سوشل اینڈ جسٹس لیگ نے مسئلہ کشمیر کو ایک عالمی مسئلہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر طاقت کے زور پر نہیں بلکہ بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں یوتھ سوشل اینڈ جسٹس لیگ نے کہا ہے کہ کشمیر نہ علاقائی مسئلہ ہے اور نہ ہی مذہبی بلکہ یہ ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے جس کو اس کا تاریخی پس منظر مد نظر رکھ کر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق یوتھ سوشل اینڈ جسٹس لیگ نے سرینگر میں ایک پارٹی اجلاس میں کہاکہ وقت کی ضرورت ہے کہ کشمیریوں کے جذبات اور خواہشات کا احترام کیا جائے اور بامقصد بات چیت شروع کرنے کے لئے بھارت ایک حقیقت پسندانہ سوچ اور رویہ اختیارکرے۔

اجلاس کی صدارت پارٹی چیئرمین ملک احمد نے کی اور پارٹی کی جنرل سیکریٹری ثمینہ بانو ، جان بانو، احمد میر ، یاسر محمد، امتیاز احمد، محمد عمیر اور دیگر کارکنان نے اجلاس میں شرکت کی۔

پارٹی رہنماؤں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ی بھارتی عوام کے خلاف نہیں تاہم خطے میں معاشی ترقی کے لئے کشیدگی کی بنیادی وجہ تنازعہ کشمیر کو حل کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربند طلباء اور سیاسی رہنمائوں کو فوری طورپر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ آر ایس ایس کی سرپرستی میں بی جے پی حکومت نے اپنے انتہا پسندانہ ہندتو انظریے کو زبردستی مسلط کرنے کے لئے جنوبی ایشیا کا امن داؤ پر لگا دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ امریکی صدر بن جائیں گے تو نیٹو کے ساتھ کیا کریں گے؟

🗓️ 5 اگست 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے سابق مشیر کا خیال ہے کہ سابق

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے صوبے میں انتخابات کا شیڈول طلب کرلیا

🗓️ 22 فروری 2023پشاور 🙁سچ خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای

کشمیری سیاسی نظربندوں کی بھارت کی جیلوں میں منتقلی کی شدید مذمت

🗓️ 28 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی اہم  کارروائی،9 دہشت گرد ہلاک

🗓️ 23 اکتوبر 2021کوئٹہ( سچ خبریں) بلوچستان پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی

فلسطینیوں کا پیرس اولمپکس کے منتظمین سے مطالبہ

🗓️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ پر جاری صہیونی ریاست کے وحشیانہ مظالم کے باعث

یمنی حکومت کی مسجد الاقصی پر صیہونی حملے کی مذمت

🗓️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:صنعا میں یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ نے مسجد الاقصی پر

وفاق اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنائیں گے، بیرسٹر گوہر

🗓️ 10 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہم

آپریشن بنیان مرصوص مکمل؛ 22 اپریل سے 10 مئی کی صورتحال معرکہ حق قرار

🗓️ 12 مئی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاکستان نے 22 اپریل سے 10 مئی کی صورتحال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے