🗓️
عمان (سچ خبریں) اردن کے ہسپتال میں اس وقت دردناک حادثہ پیش آگیا جب آکسیجن ختم ہونے کے باعث کورونا کے زیر علاج 6 مریض ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اردن کے ہسپتال میں آکسیجن ختم ہونے کے باعث کورونا کے زیر علاج 6 مریضوں کی ہلاکت کے بعد وزیر صحت مستعفی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق دارالحکومت عَمان کے مغرب میں سرکاری الحسین السلط نیو ہسپتال میں آکسیجن کی بندش سے انتہائی نگہداشت، زچگی اور کورونا وارڈز متاثر ہوئے۔
واقعے پر عوام کا شدید غم و غصہ سامنے آیا جبکہ متاثرہ مریضوں کے لواحقین کو کنٹرول کرنے کے لیے ہسپتال کے باہر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی۔
حکومت کے ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم بِشر الخساونیہ نے وزیر صحت ناطہیر عبیدات کو ہدایت کرنے کی ہدایت کی تھی۔
ناطہیر عبیدات پہلے ہی واقعے کی اخلاقی ذمہ داری قبول کر چکے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق وارڈز میں ایک گھنٹے تک آکسیجن کی بندش سے 6 مریض ہلاک ہوئے، جبکہ پراسیکیوٹرز معاملے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں، بعد ازاں اردن کے شاہ عبداللہ نے ہسپتال کا دورہ کیا۔
واضح رہے کہ اردن میں بھی کورونا کی تیزی سے پھیلنے والی برطانوی قسم کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ملک میں گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے گئے تھے اور جمعہ کے لیے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔
اردن میں جمعرات کو وبا کے 8 ہزار 300 نئے کیسز سامنے آئے، جبکہ ایک روز میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں، ملک میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 85 ہزار سے زائد کیسز اور 5 ہزار 224 اموات ہو چکی ہیں۔
مشہور خبریں۔
لتاجی کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گوہوں: عمران عباس
🗓️ 11 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر بھی عالمی وبا کورونا وائرس
جنوری
نیتن یاہو نے کیا بن گوئیر کو رسوا
🗓️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے
اکتوبر
رانا شمیم کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے دی وارننگ
🗓️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ
دسمبر
عالمی انصاف کے امتحان میں اقوام متحدہ؛ روس کی طاقت کی دوبارہ تقسیم کی تجویز
🗓️ 4 مئی 2025سچ خبریں: جب کہ سلامتی کونسل کے موجودہ ڈھانچے کی نا اہلی
مئی
اسرائیلی فوج میں احتجاج اور نافرمانی کا پھیلاؤ ؛ وجہ ؟
🗓️ 12 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جنگ کے دوبارہ
اپریل
اسرائیلی فوج کو ایک پیچیدہ اسکینڈل کا سامنا
🗓️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: معاریو اخبار نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کو ان
نومبر
عمان کے سلطان کا دورہ ایران کامیاب رہا :عمان ڈیلی
🗓️ 30 مئی 2023سچ خبریں:عمان کے سلطان طارق بن ہیثم اسلامی جمہوریہ ایران کے اپنے
مئی
اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر نے اپنی حکومت کے خلاف اہم بیان جاری کردیا
🗓️ 6 اگست 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر نے اپنی حکومت
اگست