امریکی اراکین کانگریس نے جو بائیڈن سے سینچری ڈیل کے حوالے سے اہم مطالبہ کردیا

امریکی اراکین کانگریس نے جو بائیڈن سے سینچری ڈیل کے حوالے سے اہم مطالبہ کردیا

🗓️

واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی کانگریس کے اراکین نے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ سے اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کی املاک کی مسماری کی کھلے عام مذمت کرنے اور سفارتی اقدام اٹھانے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے جاری کردہ سینچری ڈیل کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کانگریس کے ارکان نے فلسطین کے بارے میں پالیسی کے بارے میں امریکی محکمہ خارجہ کو لکھے گئے خط میں مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی فلسطینیوں کے گھروں کی انہدام کی پالیسی کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے امریکی محکمہ خارجہ سے مطالبہ کیا کہ وہ انہدامی کارروائیوں میں امریکی سازوسامان کے استعمال کی تحقیقات کرے اور فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کی تحقیقات کا آغاز کرے اور یہ فیصلہ کرے کہ آیا اس سامان کو "اسلحہ ایکسپورٹ کنٹرول قانون کی خلاف ورزی میں استعمال کیا گیا تھا۔

انہوں نے فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ نتیجہ خیز تعلقات استوار کرنے کی خواہش کی تصدیق کی جو فلسطینی عوام کے انسانی حقوق اور وقار کی تائید کرتی ہے۔

امریکی ارکان کانگریس کا کہنا تھا کہ ہم فلسطین اور اسرائیل کے بارے میں امریکی پالیسی کے بارے میں فکر مند ہیں اور پچھلی حکومت کے دور میں اسرائیل اور فلسطینیوں ‌کے حوالے سے جو پالیسی اپنائی گئی تھی اسے تبدیل کیا جانا چاہیے۔

کانگریس کے ارکان نے نے اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں شہریوں کے لئے صحت سے متعلق حفاظتی اقدامات کی فراہمی کے سلسلے میں چوتھے جنیوا کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہا ہے۔

مشہور خبریں۔

لبنانی جوانوں کا صیہونی رپورٹر کو انٹرویو دینے سے انکار

🗓️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:گزشتہ موسم گرما میں منعقد ہونے والے مختلف بین الاقوامی مقابلوں

غزہ جنگ کے بجٹ کی تفصیلات

🗓️ 28 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی عبوری حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے منگل کی

انصار اللہ ڈرون اور میزائل سے لیس

🗓️ 22 ستمبر 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالمالک بدر الدین

یورپیوں کی روس مخالف پابندیاں انہیں کے گلے پڑ گئیں:ہنگری

🗓️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:ہنگری کی صدر نے اعلان کیا کہ یورپی ممالک کی طرف

عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم

🗓️ 19 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بانی پاکستان

انصاراللہ کا انگوٹھا اسرائیل اور امریکہ کی شہ رگ پر

🗓️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالمالک بدر الدین

’آپ نے گھبرانا نہیں ہے‘، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے بعد عمران خان کا پہلا بیان

🗓️ 18 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا ملنے کے

راولپنڈی رنگ روڈ (آر آر آر) منصوبے کا کام مکمل ہونا چاہیے

🗓️ 22 مئی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوا بازی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے